38 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کولہائی گلیشیر پہاڑیوں میں کیسویک

Urdu News

نئی دہلی۔ حازق مشتاق بیگ اور ان کے دوست کولہائی گلیشیر علاقے میں ٹریکنگ کر رہے تھے کہ ان کی ٹیم ایک کیسویک  گر پڑی ۔ ٹیم کے دو افراد بری طرح زخمی ہوگئے ۔ حازق کو ایسے زخم لگے تھے کہ اسے فوری طور پر طبی سہولیت کے لیے لے جانے کی ضرورت تھی۔

ہندوستانی فضائیہ کے ویسٹر ایر کمانڈ نے ادھم پور میں واقع ہاورنگ ہاؤکس یونٹ کے دو چیتا ہیلی کاپٹروں کو اس کام پر لگایا ۔ آپریشن کے علاقے میں دشوار گزار  سطح اور خراب موسم  کے سبب دو ہیلی کاپٹروں کی ضرورت تھی ۔ فلائٹ لیفٹننٹ متل بطور شریک پائلٹ کے ہمراہ فالکن فارمیشن کے قائد ونگ کمانڈر وشال مہتاتھے ۔

جائے حادثہ پر پہنچ کر ونگ کمانڈر نے محسوس کیا کہ حازق کو  شدید طور پر زخمی ہونے کے باعث ہیلی کاپٹر سے نہیں لے جایا  جاسکتا۔ اس لیے دونوں ہیلی کاپٹر نے اونتی پور کی اڑان بھری اور سائڈ ڈور کو ہٹایا ، لیڈرو سے ایک گائیڈ کو لیا اور ایک بار پھر جائے حادثہ پر پہونچے ۔ اس دوران موسم  حسب معمول تھا۔ بالآخر حازق کو لے کر دونوں ہیلی کاپٹر واپس آئے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More