39 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

امریکہ میں رہنے والے ہندوستانیوں کو اپنی روحانی اور ثقافتی جڑوں کی نہیں بھولنا چاہیے: نائب صدر جمہوریہ

Urdu News

نئی دہلی۔ نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے ہندوستانیوں کو اپنی روحانی اور ثقافتی بنیادوں کو نہ بھولنے کا مشورہ دیا ہے اور کہا کہ نئے اور ابھرتے ہندوستان کی تعمیر میں اپنی طاقت صرف کریں ۔ وہ آج امریکہ میں مقیم 21 مختلف تیلگو ایسوسی ایشن کے ارکان سے  شکاگو، امریکہ  میں  خطاب کر رہے تھے ۔ امریکہ میں ہندوستان کے سفیر جناب نوجوت سرنا اور دیگر شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

نائب صدر جمہوریہ نے انہیں ہندوستان کے بنیادی اقدار  ، اشتراک ونگہداشت اور پوری دنیا کو ایک کنبہ  – وسودیو کوٹمبھ تصور کرنے میں یقین رکھنے کی اپیل کی ۔انہوں نے ہندوستان کو دنیا کے لیے روحانیت کا مرکز بتاتے ہوئے کہا کہ ہندوستان دنیا کی سب سے قدیم زندہ تہذیب ہے اور مختلف ممالک میں  مختلف شعبوں میں ہندوستانیوں کی غیر معمولی خدمات صفر سے یوگا تک کا ذکر کیا ۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ اپنی مادری زبان ، آبائی گاؤں ، مادر وطن اور گرو جو آپ کی کامیابی کے ذمہ دار ہیں ، انہیں کبھی نہ بھولیں اور نہ کبھی انہیں نظر انداز کریں ۔

نائب صدر جمہوریہ نے امریکہ کی ترقی میں تیلگو برادری کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ بات باعث فخر ہے کہ بہت سے تیلگو افراد مختلف شعبوں میں اعلی عہدوں پر فائز ہیں ۔ انہوں نے پوری دنیا میں رائج بہترین عادات و اطوار کو اپناکر اور ان سے ہم آہنگ  ہو کر  ہندوستان کے بیش بہا ثقافتی ورثے اور روایتوں پر ہمیشہ قائم  رہنے کی اپیل کی ۔  انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے تہوار منانے چاہیے اور اپنے رسم و رواج کو برقرار رکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی امریکہ  میں مقیم  تیلگو  برادری اور دوسرے ہندوستانیوں  نے ہندوستان اور امریکہ کے مابین تعلقات کو مستحکم کرنے میں ایک پل کا کام کیا ہے۔ دوستانہ تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے عوامی رابطے بہت ضروری ہوتے ہیں ۔

ہندوستان کو سب سے تیز رفتار ابھرتی معیشت  ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے  نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ دنیا ہندوستان کی طرف دیکھ رہی ہے اور ہندوستان آئندہ 10-15 برسوں میں سرفہرست عالمی معیشتوں میں سے ایک بننے کی جانب بڑھ رہا ہے ۔ ‘‘میں چاہتا ہوں کہ آپ سبھی ہندوستان کی تیز رفتار ترقی کی کہانی میں شریک ہوں ۔’’

انہوں نے کہا کہ تقریباً 32 ملین ہندوستانی اور ہندوستانی نژاد افراد پوری دنیا میں رہ رہے ہیں ۔ انہوں نےبیرون ملک رہنے والے  تیلگو برادری کے لوگوں سے ہمیشہ ہندوستان اور ہندوستانیوں کا تصور بہتر بنانے کی کوششیں کرنے کو کہا ۔ انہوں نے تیلگو برادری سے کہا کہ وہ اپنے آبائی اضلاع کے گاؤں کو گود لیں اور انہیں ماڈل گاؤں بننے میں مدد کریں ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More