27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کرن ریجی جو نے فاتح خواتین ہاکی ٹیم کی عزت افزائی کی، انہیں ہر ممکنہ تعاون کا یقین دلایا

Urdu News

نئی دہلی، نوجوانوں کے امور او ر کھیل کود کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب  کرن ریجی جو نے آج یہاں ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم سے ملاقات کی اور جاپان کے ہیروشیما میں 15 سے 23 جون کے دوران منعقدہ ایف آئی ایچ سیریز فائنلس میں ان کی جیت پر انہیں مبارکباد دی۔ اس جیت کے ساتھ ہندوستانی ٹیم آئندہ سال کے ٹوکیو اولمپکس کے  لئے کوالیفائی کرنے کی سمت میں ایک قدم اور آگے بڑھ گئی ہے۔ اب ہندوستانی ٹیم اس سال کے اوخر میں 14 ٹیموں والے ایف آئی ایچ اولمپک کوالیفائرس میں حصہ لے پائے گی۔ یہ کوالیفائرس 2 فریقی ، 2 میچوں کی سیریز ہوں گی، جہاں سے ساتوں میچوں میں سے ہر ایک میچ میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم اولمپکس کے لئے کوالیفائی کرے  گی۔

بھارتی ٹیم اپنی پوری مہم کے دوران غیر مفتوح رہی، جہاں اس نے 29گول کئے اور صرف 4 گول کھائے۔ خواتین ٹیم نے چِلی کے خلاف شاندار جیت درج کی اور اسے سیمی فائنل میں 2-4 سے شکست دی۔ بھارتی ٹیم نے میزبان اور  ایشیائی کھیلوں کی چمپئن جاپان کی ٹیم کو فائنل میں 1-3 سے ہرایا۔  ٹورنامنٹ میں پنالٹی کارنر اسپیشلسٹ گُرجیت کور ، ہندوستان کی طرف سے سب سے زیادہ گول  کرنے والی کھلاڑی رہیں، جنہوں نے 11 گول کئے۔ کپتان رانی رامپال نے اپنے  پروفائل میں ایک اور شاندار اضافہ کیا۔ انہیں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا ہے۔ 19 سالہ لال ریمسیامی نے بھی  اسپیشل پرفارمنس پیش کیا۔ انہوں نے سیمی فائنل اور فائنل میچ کھیلا دراں  حالانکہ       انہیں یہ خبر ملی کہ ان کےوالد سیمی فائنل سے ایک دن قبل انتقال کر گئے۔

image002VYA4.jpg

ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم نے ماضی میں 2 مواقع پر سمر اولمپکس میں حصہ لیاہے۔ پہلی بار 1980 میں، جس میں وہ چوتھے مقام پر رہی تھیں اور دوسری مرتبہ 2016 میں۔  ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم نے عالمی اسٹیج پر اپنی کارکردگی کا جلوہ بکھیرتے ہوئے 2008 کے دولت مشترکہ کھیلوں کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی اور ایشیائی کھیلوں میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔  ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم اس سال کے اوخر میں ٹوکیو میں اپنی جگہ یقینی بنانے کی منتظر ہے۔

ٹیم کی حصولیابیوں کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے جناب ریجی جو نے کہا کہ     ہندوستان کی خواتین ہاکی ٹیم نے  بہت اچھا کھیلا اور ہمیں فخر کا احساس دلایا۔ میں اس   ممتاز کارکردگی کے  لئے ٹیم کومبارکباد دیتاہوں۔ ان کی وزارت کھلاڑیوں کو ہر طرح کاتعاون دے گی۔ چاہے یہ تعاون انفرادی سطح کا ہو یا پھر ٹیم کی سطح کا۔  میں بنگلورو میں واقع ان کے ٹریننگ سنٹر کا دورہ کروں گا اور ان کے کوچوں سے ملاقات کروں اور ان سے ٹیم کی ضرورتوں سے متعلق   تبادلۂ خیال کروں گا۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے پاس  اولمپکس کے لئے کوالیفائی کرنے اور ہاکی میں تمغہ جیتنے کا اچھا موقع ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More