25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کرنل راجیہ وردھن راٹھور کا کولکتہ میں این ایس ایس رضاکاروں سے تبادلہ خیال

Col. Rajyavardhan Rathore interacts with NSS volunteers at Kolkata
Urdu News

 نئی دہلی۔؛ نوجوانوں کے امور اور کھیل کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت کرنل راجیہ وردھن راٹھور نے کولکتہ میں این ایس ایس کے ریاستی سطح کے عہدیداران اور رضاکاروں سے تبادلۂ خیال کیا۔ ایک ہزار سے زائد حکام اور این ایس ایس رضاکاروں، پروگرام مربوط کرنے والے، پرنسپل اور 25 یونیورسٹیوں، اداروں، ہائر سکینڈری اسکول کے دیگر این ایس ایس عہدیداروں نے تبادلۂ خیال کے اس اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کرنل راٹھور نے فوج اور کھیل کے شعبے میں اپنے تجربات کو یاد کیا اور سماجی خدمات کی اہمیت اور ضرورت کو محسوس کرنے کے لیے طلبا اور نوجوانوں کو اپنی زندگی کی کئی مثالیں پیش کیں۔ مرکز میں مودی حکومت کی جانب سے شروع کی گئی متعدد اسکیموں کا ذکر کرتے ہوئے کرنل راٹھور نے صاف ہندوستان مہم کا ذکر کیا جہاں حفظان صحت سے متعلق مختلف مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے نوجوان اور بزرگ یکساں طور پر شامل ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے ڈیجیٹل انڈیا پروگرام کو کامیابی سے ہم کنار کرنے کی درخواست کی اور کہا کہ نقد کے کم لین دین سے ملک کو بدعنوانی سے پاک کرنے میں مدد ملے گی۔ خواتین کو تفویض اختیارات کا ذکرتے ہوئے انہوں نے خواتین کی تعلیم اور لڑکیوں کی حفاظت کی ضرورت پر زور دیا۔ 31 اکتوبر کو راشٹریہ ایکتا دیوس کے موقعے پر سردار ولبھ بھائی پٹیل کی سالگرہ کو منانے کی غرض سے یکجہتی کے لیے دوڑ میں شرکت کے لیے نوجوانوں سے درخواست کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں سماج اور ملک کی ترقی کے لیے ضرور کام کرنا چاہیے ۔ کرنل راٹھور نے شرکا سے سنکلپ سے سدھی کا عہد کرایا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More