36 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کرناٹک میں کیج فارمنگ

Urdu News

نئی دہلی، وزیر مملکت برائے زراعت اور کسانوں کی بہبود محترمہ کرشنا راج نے مطلع کیا ہے کہ نیلے انقلاب(بلیو ریوولیوشن) پر مرکزی اسکیم، ماہی پروری کی مربوط ترقی اور مینجمنٹ اسکیم، حکومت ہند نے جس کی منظوری 2015ء میں دی تھی، دیگر چیزوں کے علاوہ (i) کھلے سمندر میں ماہی گیری کے لئے اور (ii) آبی ذخائر ار کھلے پانی کے ذخائر کی تنصیب کے لئے مالی امداد فراہم کرائی جاتی ہیں۔ سی ایس ایس کے تحت ہر گول اوپن سی(سمندر) کیج جس کا کم از کم قطر 6 میٹر اورگہرائی 4 میٹر ہو اور ہر مستطیل کیج جو 96 مکعب میٹرحجم (6mx4mx4m)رکھتا ہو کی لاگت فکسڈ 5 لالک روپے ہے۔ اسی طرح آبی ذخائر اور دیگر کھلے پانی کے ذخائر کی یونٹ لاگت فکسڈ 3 لاکھ روپے تنصیبی لاگت ہے، اس میں پہلی فصل کے لئے اِن پُٹ اور تنصیب بھی شامل ہے۔

حکومت کرناٹک نے 29.9 لاکھ روپے کی لاگت 8بحری کیجوں کو سی باس اورکوبیا کلچرل کے لئے نصب کرنے اور 81 لاکھ کے اخراجات کے ساتھ آبی ذخائر میں کل 102 کیج نصب کرنے کی خبردی ہے۔ نیشنل فشریز ڈیولپمنٹ بورڈ(این ایف ڈی بی) کے علاوہ حیدرآباد نے بھی، کرناٹک کے منتخبہ اضلاع میں سینٹرل مرین فشریز ریسرچ انسٹی ٹیوٹ(سی ایم ایف آر آئی) میں انسٹالیشن کے لئے 500 کھارا پانی کیجوں کو منظوری دی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More