36 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کان فلم فیسٹول 2018 میں انڈیا پویلین کا افتتاح

Urdu News

نئی دہلی، فرانس کے کان میں، کان فلم فیسٹول 2018 کے موقع پر انڈیا پویلین کے افتتاحی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ معروف اداکار جناب شرد کیلکر کی میزبانی میں، فرانس میں ہندوستانی سفیر عزت مآب ونے موہن کواترا، اطلاعات و نشریات کی وزارت میں جوائنٹ سکریٹری جناب اشوک کمار، فلم سرٹی فکیشن انڈیا کے سینٹرل بورڈ کے چیئرمین اور مصنف و شاعر جناب پرسون جوشی، فلم سرٹی فکیشن سینٹرل بورڈ کے پروڈیوسر اور ڈائرکٹر میسر وانی ترپاٹھی ٹیکو ممبر، مارشے ڈِپو فلم فیسٹول، کان فلم مارکیٹ کے ایگزیکیٹوی ڈائرکٹر جناب جیروم پلارڈ، اداکارہ محترمہ ہما قریشی، فلم ساز جناب شاجی کرن، فلم ساز جناب جیہنو بروآ اور جناب بھرت بالا پر مشتمل وفود نے شرکت کی۔ ہندوستان سے شریک ہونے والے وفد کا ایجنڈا اس سال ہمارے ملک کی فلموں میں گونا گونیت کا مظاہرہ کرنا اور مختلف ممالک کے ساتھ اشتراک کو مستحکم کرنا ہے۔

ہمارے سنیما کے ذریعہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کی بہترین عکاسی پر گفت و شنید کرتے ہوئے، عزت مآب موہن کواترا نے کہا کہ اس وقت ہندوستان میں کیا ہورہا ہے، ٹیکنالوجی کی جانب برھتی ہوئی رغبت اور معیشت کی عکاسی بہترین طریقے سے ہندوستانی سنیما میں ہوتی ہے۔ جناب جیروم پلارڈنے کہا کہ انڈین پویلین، دنیا بر میں پھیلے ہوئے یوروپی اور فلمی معاشرے کو آپس میں جوڑنے میں مدد کے لئے بہت اہم آلہ کار ہے۔

ہند۔فرانس سنیما اشتراک کے بارے میں بات کرتے ہوئے محترمہ وانی ترپاٹھی ٹیکو نے کہا کہ ہندوستان کے کان فلم فیسٹول اور فرانسیسی فلم انڈسٹری سے شاندار تعلقات ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حال ہی میں بنی تماشہ اور بے فکرے جیسی فلمیں جن کی زیادہ تر شوٹنگ دنیا کے اس حصے میں ہوئی ہے، دونوں ملکوں کے درمیان سنائی جانے والی کہانیوں کے ساتھ مشاہبت رکھتی ہیں۔

اپنے افتتاحی خطبے میں، جناب پرسون جوشی نے کہا کہ ہمیں ان نوجوان فلمسازوں تک پہنچنا چاہیے جن کی رسائی کا جیسے فیسٹولز تک نہ ہوا اور دنیا بھار میں زیادہ سے زیادہ فلم سازوں کو مدد کرنی چاہیے اور ان کےلئے متعدد چھوٹے کان فیسٹول منعقد کرنے چاہئیں۔

ہندوستان اور فرانس کے درمیان کو۔ پروڈکشن مواقع تلاش کرنے کے لئے ہندوستانی وفد اور محترمہ اسابیل جیورڈینو، ڈائرکٹر جنرل، یونیسیف، ایم لوٹنگ وونگ، ڈائریکٹوریٹ آف انٹرنیشنل ڈپارٹمنٹ، سی این سی، فرانس کے ساتھ محترمہ والیری لا ایپن کارنک، سی ای او، فلم فرانس کے ہمراہ ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

ایک راؤنڈ ٹیبل مذاکراہ کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں برازیل، فلپائن، آسٹریا، نوروے، سویڈن، تائیوان، کناڈا اور نیوزی لینڈ جیسے ممالک کے درمیان اشتراک کے مواقع تلاش کرنے پر بات چیت کی گئی۔ اس دوران ان مملکت کے فلم کمشنروں نے ہندوستان کے ساتھ کو۔ پروڈکشن کے لئے مواقع اور چیلنجوں کے بارے میں بات چیت کی۔ اس کے علاوہ میٹنگ میں مختلف اسٹوڈیوز اور پروڈکشن ہاؤسز کے منیجمنٹ اور سربراہان نے مختلف زبانوں کی فلموں کو مزید برقرار رکھنے اور عام بنانے اور اس میں حکومت کے رول پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More