21 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کافی بورڈ نے ہندوستان میں بلاک چین پر مبنی بازار شروع کیا

Urdu News

نئی دہلی، کامرس سکریٹری ڈاکٹر انوپ وادھوان نے  آج نئی دہلی میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے  بلاک چین  پر مبنی  کافی ای – بازار کا آغاز کیا۔ اس موقع پر  خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  اس پائلٹ پروجیکٹ سے  کسانوں کو  ایک شفاف طریقے سے  بازاروں سے جوڑنے میں مدد ملے گی اور  اس سے  کافی کی کاشت کرنے والے کسانوں کو  مناسب قیمت  مل سکے گی۔ ڈاکٹر وادھوا نے کہا کہ بلاک چین سے  کافی پیدا کرنے والے کسانوں اور  خریداروں کے درمیان  کی  سطحوں کی تعداد میں کمی آئے گی اور  اس سے کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے میں مدد ملے گی۔

یہ پروجیکٹ   ساتھ ہی ساتھ  نیروبی   ، کینیا  سے  انٹرنیشنل کافی آرگنائزیشن  (آئی سی او)  کے  ایگزیکیٹو ڈائریکٹر  جناب جوس ڈاسٹر سیٹ میں بھی شروع کیا۔ اس موقع پر  کینیا میں ہندوستان کے ہائی کمشنر  راہل چھابڑا بھی موجود تھے۔

ہندوستان پوری دنیا میں  ایسا واحد ملک ہے جہاں پر  کافی  سائے میں اگائی جاتی ہے ، اسے ہاتھ سے توڑا جاتا ہے اور دھوپ میں سکھایا جاتا ہے۔ ہندوستان  دنیا میں  سب سے اچھی کافی  پیدا کرنے والوں میں ایک ہے ، جہاں پر  کافی   کی پیداوار ،دنیا میں  حیاتیاتی  تنوع کے لئے  مشہور دو مقامات  مغربی اور مشرقی گھاٹ  میں  نیشنل پارک اور وائلڈ لائف سینکچوری   کے  قریب قبائلی کسانوں  اور چھوٹے  کسانوں کے ذریعے کی جاتی ہے۔ دنیا کے بازاروں میں ہندوستانی کافی کو بہت اچھا سمجھا جاتا ہے اور اس کو  پریمیم کافی کے طور پر  فروخت کیا جاتا ہے۔ اس کے باوجود  آخر میں  کافی کی پیداوار سے  کسانوں کو جو حصہ ملتا ہے  وہ بہت کم ہوتا ہے۔

ہندوستانی  کافی کی تجارت کے لئے بلاک چین  پر مبنی  بازار کا مقصد  بیج سے  کپ تک پہنچنے  کے ذرائع تک  رسائی کی سہولت فراہم کرنا اور  ہندوستانی  کافی کی تجارت  میں شفافیت لانا ہے تاکہ صارفین کو  اصلی ہندوستانی کافی دستیاب ہوسکے اور کسان کو اس کی کافی کی پیداوار کی مناسب قیمت مل سکے۔ اس پہل سے کسانوں کی  سیدھے صارفین تک رسائی ہونے  سے  دلالوں پر ان کے انحصار میں کمی آئے گی۔ وہ اپنی پیداوار کو  مناسب قیمت پر  سیدھے صارفین کو فروخت کرسکیں گے ۔ انہیں برآمدات کے لئے  مناسب کاپی سپلائر کو تلاش کرنے میں آسانی ہوگی  اور بڑھتی ہوئی مانگ کو  معینہ مدت  میں  پورا کرنے میں آسانی ہوگی ۔ اس سے  بہتر اعتماد  کا ماحول تیار ہوگا اور  کافی  کی  پیداوار  کرنے والے  کسانوں کے لئے ماحول میں شفافیت آئے گی۔

بلاک چین پر مبنی  بازار کی ایپلی کیشن  تیار کرنے کے لئے  زراعت  کے لئے  ڈیجیٹل کموڈٹی مینجمنٹ  پلیٹ فارمس میں  ایک عالمی لیڈر  میسرز  ایکا پلس سے کافی بورڈ نے تعاون حاصل کیا ہے۔ ایکا پلس نے یہ ایپلی کیشن تیار کی ہے اور  اس  پلیٹ فارم پر ہندوستان اور بیرونی ممالک سے  15-20  کسانوں  ، برآمد کاروں ، روسٹروں ، در آمد کاروں  اور  خردہ فروشوں  کا ایک گروپ پہلے ہی رجسٹریشن کراچکا ہے۔ دنیا میں  فرانس اور ایتھوپیا کے بعد  کافی کے لئے  یہ  چند کافی بلاک چین پروسیسروں  میں  ایک ہے۔

 تجارتی لین دین کرنے کے لئے  کافی کسانوں ، تاجروں ، کافی کیورر،   برآمد کار ، روسٹر ، درآمد کار  اور  خردہ فروشوں کو  اس پلیٹ فارم پر  اپنا رجسٹریشن کرانا ہوگا ۔ کافی پیدا کرنے والے کسانوں کو  رجسٹریشن کے لئے  یہ معلومات فراہم کرانی ہوگی کہ وہ  کس مقام پر کافی  کی کاشت کرتے ہیں۔ فصل کی تفصیل دینی ہوگی ، اگر کسی طرح کی  اسناد  ان کے پاس ہیں تو وہ بھی  فراہم کرانی ہوں گی۔ بلاک چین پر  فروخت کرنے کے لئے  کسانوں کے ایک لاٹ کا ایک بلاک تیار کیا جائے گا۔ بلاک چین پر  محفوظ کئے گئے بلاک  لاٹ کی خصوصیات   بلا تغیر  بازار میں موجود رہیں گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More