30 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کابینہ نے علاقائی دیہی بینکوں کی نوسرمایہ کاری اسکیم کو 20-2019 تک توسیع کو منظوری دی

Urdu News

نئی دہلی،؍جولائی/     وزیراعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں مرکزی کابینہ نے علاقائی دیہی بینکوں (آر آر بی) کی نو سرمایہ کاری اسکیم کو آئندہ تین برسوں یعنی 20-2019 تک توسیع دے دی ہے۔ اس  اقدام سےآر آر بی کو سرمائے کے رِسک (خطرے) کے اثاثہ توازن تناسب (سی آر اے آر) کو کم ازکم 9 فیصد تک برقرار رکھنے کی اہلیت حاصل ہو سکے گی۔

اثرات:

ایک مضبوط سرمایہ ڈھانچہ اور سی اے آر کی درکار کم از کم سطح سے علاقائی دیہی بینکوں(آر آر بی) کے مالی استحکام کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی، جس کے سبب وہ مالی شمولیت میں اہم رول ادا کر سکیں گے اور دیہی علاقوں میں قرض کی ضروریات کو پورا کر سکیں گے۔

تفصیلات:

ملک میں 56 علاقائی دیہی بینک (آر آر بی) کام کر رہے ہیں۔ 31 مارچ 2017 (عارضی)سے آر آر بی کے ذریعہ دیئے جانےوالے قرض کے تحت 2،28،599 کروڑ روپے کے قرض فراہم کئے گئے۔ ان کے تحت اہم  زمروں کی تفصیلات درج ذیل ہے۔

اہم زمرے

قرض کی رقم (کروڑ روپے میں)

کل قرض کی فیصد

قرض کے شعبے میں مجموعی ترجیح (پی ایس ایل)

2,05,122

89.73%

زراعت (پی ایس ایل کے تحت)

1,54,322

67.51%

چھوٹے اور حاشیہ پر کسان (زراعت کے تحت)

1,02,791

44.97%

آر آر بی کی نوسرمایہ کاری اسکیم کی شروعات مالی سال 11-2010میں ہوئی تھی اور اس کی 13-2012اور 16-2015 میں دوبار توسیع کی گئی۔آخری توسیع 31 مارچ2017 تک کے لئے تھی۔ کل 1450 کروڑ روپے سے حکومت ہند نے حصے کے طور پر 31مارچ 2017 تک کل 1107.20کروڑ روپے کی رقم آر آر بی کو جاری کی گی۔ بقیہ 342.80کروڑروپے کی رقم ان آر آر بی کی نوسرمایہ کاری تعاؤن کے لئے فراہم کرائی جائے گی، جن کا سی آر اے آر 18-2017 اور 20-2019 کے دوران 9فیصد کم تھا۔

نابارڈ کے مشورے سے ان آر آر بی کی شناخت کی جائے گی، جنہیں نو سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ یہ انتظام وزیر خزانہ کے ذریعہ 19-2018 کے بجٹ اعلان کے علاوہ ہوگا۔ بجٹ اعلان میں مالی طور سے مضبوط آر آر بی کو حکومت ہند، ریاستی حکومت اور اسپانسر بینکوں کے وسائل کے علاوہ دیگر وسائل سے سرمایہ کاری کی منظوری دی جائے گی۔

پس منظر:

آر آر بی کا قیام، دیہی علاقوں میں چھوٹے اور حاشیہ پر کسانوں، زرعی مزدوروں، کاریگروں اور چھوٹے صنعت کاروں کو قرض اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کے مقصد سے کیاگیاتھا۔ ان کا مقصد، دیہی علاقوں میں زراعت، کاروبار؍تجارت، کامرس، صنعت اور دیگر پروڈکٹیو سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔ آر آر بی، حکومت ہند، متعلقہ ریاستی سرکاریں اور اسپانسر بینکوں کا ایک مشترکہ کاروبار؍صنعت ہے، جس میں ان کی سرمایہ کاری بالترتیب 50فیصد، 15 فیصد اور 35 فیصد ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More