40 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ڈی جی جہاز رانی نے ملک میں جہازرانی کی صنعت کو اختیارات دینے کے 70سال مکمل کئے

Urdu News

نئی دہلی: جہازرانی کے ڈائریکٹر جنرل کل تین ستمبر 2019  کو  70ویں   یوم تاسیس  کی تقریبات منائیں  گے ۔جہازرانی  اور کیمیاوی مادوں  وکیمیاوی کھادوں  کے   وزیر مملکت  (آزادانہ چارج )  جناب منسکھ مانڈویا  ممبئی میں ان تقریبات کا آغاز کریں گے ۔ یہ خصوصی موقع بھارت  کے  1949سے   اب تک جہازرانی کے شعبے کے سفر اورتعاون پر غور کرنے   اور مستقبل  میں  محفوظ ، سلامتی کے حامل  اورکثافت  وآلودگی سے مبریٰ   جہازرانی  کے لئے  خاکہ وضع کرنے کے لئے وقف ہوگا۔

          ڈائریکٹوریٹ نے  جہاز رانی کی  صنعت کے  کام کاج میں آسانی لانے کےلئے ماضی میں بہت سے اقدامات کئے ہیں ۔ ان میں  پرانے قوانین  کی منسوخی  ،ساحلی جہاز رانی کے  اصولوںکو آسان بنانا  ،  اعلیٰ معیار کی تربیت  ، بندرگاہ  پر کام کرنے والوں کا روزگار  اور ای- حکمرانی  کے  ماڈیولز کا مکمل طور پر خاتمہ شامل ہے ۔

          ممبئی میں  منعقدہ اس تقریب میں ملک  کے  مشرق  ،مغرب  ،شمال اور جنوب خطوں  کے بحری تربیت کے اداروں  کی  نمائندگی کرنے والے  ،تربیت حاصل کرنے والے کریڈٹس  کے  چار دستے  ایک مارچ  پاسٹ کریں گے ۔دلچسپ بات  یہ ہے کہ پانچویں ٹکڑی خاص طور پر خواتین کےکیڈٹس کی ہوگی۔ بھارتی بحریہ اور بھارتی ساحلی گارڈ کی ایک ایک ٹکڑی  بھی  وہاںموجودہوگی، جو  ڈی جی جہازرانی  ،ساحلی گارڈ اور بھارتی بحریہ کے مابین  قریبی تعاون کی علامت ہوگی۔صبح کے اس مارچ پاسٹ کے بعد ایک کانفرنس اور ایک پینل  مباحثے کا   انعقاد کیا جائے گا۔ جہازرانی کی صنعت  اور بندرگاہ پر کام کرنے والی برادری  کے متعلقہ فریقین  اس تقریب میں شرکت کریں گے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More