36 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی وزیر داخلہ آئی ٹی بی پی کے ہیم ویروں کے ساتھ نئے سال کا جشن منائیں گے

Urdu News

نئی دہلی۔ نئے سال کے موقع پر  مرکزی وزیر داخلہ آج متلی ، اتر کاشی میں مقیم ہند –تبت سرحدی پولیس  (آئی ٹی بی پی) کے 12 ویں بٹالین پہنچ گئے ۔ جناب راجناتھ سنگھ یونٹ کے احاطے میں واقع فیملی کوارٹر میں مقیم نیم فوجی اہلکاروں کے کنبوں سے ملاقات کی اور انہیں نئے سال کی مبارکباد دی ۔ وہ آج شام اہلکاروں کے ساتھ ‘‘بڑا کھانا’’ میں بھی شرکت کریں گے ۔

اپنے دورے کے دوسرے دن مرکزی وزیر داخلہ کل اترا کھنڈ میں ہمالیہ کی سرحدوں پر واقع بارڈر آؤٹ پوسٹ (بی او پی) پر تعینات آئی ٹی بی پی کے جوانوں کو مبارکباد دینے  آگے  کی چوکیوں پر  بھی جائیں گے ۔ جناب راجناتھ سنگھ  11,636 فٹ ایم ایس ایل پر واقع آئی ٹی بی پی کے نیلونگ بی او پی جائیں گے ۔ آئی ٹی بی پی کے ڈائریکٹر جنرل جناب آر کے پچنندا اور دیگر اعلی افسران مرکزی وزیر داخلہ کے ہمراہ ہوں گے ۔

مرکزی وزیر داخلہ کا نیلونگ وادی کا پہلا دورہ ہے ۔ اس سے قبل ستمبر –اکتوبر میں جناب راجناتھ سنگھ نے جوشی مٹھ اور گوچر کے قریب اولی میں واقع اسکائنگ انسٹی ٹیوٹ اور آئی ٹی بی پی –ماؤنٹنئرنگ کے مختلف دیگر فارمیشن کے علاوہ مانا ، لیپ تھل اور رِم کھم بی پی او کا دورہ کیا تھا ۔ وہاں انہوں نے آٹی بی پی کے اہلکاروں کے ساتھ دسہرہ منایا تھا ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More