28 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ڈی آر سی۔ نیتی آیوگ کے درمیان بات چیت کے تیسرے ایڈیشن کاانعقاد

Urdu News

نئی دہلی۔ نیتی آیوگ اور ڈیولپمنٹ ریسرچ کونسل آف چائنا کےد رمیان بات چیت کے تیسرا ایڈیشن کاانعقاد آج بیجنگ میں عمل میں آیا۔اس میٹنگ کی صدارت نیتی آیوگ کے نائب چیئرمین ڈاکٹر راجیو کمار اور ڈی آر سی کے صدر ( منسٹر) جناب لی وی نے مشترکہ طور پر کی۔

نیتی آیوگ کے نائب صدر کی قیادت میں ہندوستانی وفد میں نیتی آیوگ ، نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت اور ڈبہ بند خوراک کی صنعت کی وزارت کے اعلی عہدیداران شامل ہیں۔اسی طرح چینی وفد ڈی آر سی کے افسران اور محقیقن کے علاوہ چین کی وزارت خزانہ، وزارت کامرس ،امور خارجہ کی وزارت اور نیشنل ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے افسران پر مشتمل ہے۔

ڈی آر سی ۔ نیتی آیوگ بات چیت دونوں ملکوں کے لئے بہترین پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے تاکہ فریقین دونوں ملکوں پر اثر ڈالنے والے کلی معیشت سے متعلق کلیدی مسائل اور آپسی مفادات کے متعدد شعبوں پر تبادلہ خیال کرسکیں۔ ڈی آر سی۔ نیتی آیوگ کےد رمیان تیسری بات چیت نے دونوں ملکوں کے وفد کو عالمی اقتصادی صورتحال اور پائیدار ترقی کے لئے ہند۔ چین اقتصادی اشتراک و تعاون کے علاوہ متعددامور پر گہرائی سے تبادلہ خیال کرنے کاموقع فراہم کیا ہے۔عالمی سطح پر غیر یقینی اقتصادی صورتحال اور عالمی اقتصادی سست روی کے تناظر میں اس بات کو نوٹ کیا گیا کہ تیزی سے ترقی پذیر اور بڑے ملکوں ہندوستان اور چین کے پاس شراکت داری کرنے کے لئے اہم موقع ہے۔

دونوں فریقین نے پائیدار ترقی کو حاصل کرنے سے متعلق متعدد چیلنجوں کو حل کرنے کے لئے مختلف پالیسیوں اور اقدامات کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا۔ علاوہ ازیں اس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان تجربات کے تبادلے کے علاوہ الیکٹرک موبیلٹی، آلودگی سے پاک توانائی اور خصوصی اقتصادی زون( ایس ای زیڈ) کے شعبوں میں بہترین عمل کے تبادلے کے سلسلے میں تفصیلی بات چیت ہوئی۔

دونوں ملکوں کے وفد نے تجارت اور سرمایہ کاری میں دو طرفہ اشتراک وتعاون کومزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر رضا مندی ظاہر کی۔ مزید برآں دونوں وفد نے متوازن اور پائیدار دو طرفہ تجارت کو آگے لے جانے کے علاوہ ہندوستانی معیشت میں چینی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے مواقع کو بھی اجاگر کیا۔

دونوں فریقین نے نیتی آیوگ ۔ ڈی آر سی کے درمیان چوتھی بات چیت 2018 میں ہندوستان کے اندر منعقد کرنے پر رضا مندی ظاہر کی۔

نیتی آیوگ اور ڈیولپمنٹ ریسرچ سینٹر( ڈی آر سی)، اسٹیٹ کونسل آف دی چائنا کے درمیان مفاہمت نامے کے تحت یہ بات چیت منعقد ہوئی۔ مئی 2015 میں وزیراعظم جناب نریندر مودی کے چین دورے کے درمیان اس مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے تھے۔ دونوں فریقین کے درمیان یہ تیسری بات چیت تھی۔ اس سے قبل نومبر 2016 میں نئی دہلی میں دوسری بات چیت منعقد کی گئی تھی۔نیتی آیوگ۔ ڈی آر سی بات چیت سے الگ ہٹ کر نیتی آیوگ کے نائب چیئرمین نے چین کے نائب وزیراعظم جناب ژانگ سے ملاقات کی۔

نیتی آیوگ کے نائب چیئرمین کے لئے کل یعنی 6 دسمبر کو تیانجن کے سرکاری دورے کا پروگرام ہے۔ علاوہ ازیں وہ کل ہندوستانی سفارتخانے، ڈی آر سی اور بین الاقوامی تجارت کو فروغ دنیے کے لئے چینی کونسل( سی سی آئی پی ٹی) کے ذریعہ مشترکہ طور پر ‘‘ ہندوستان میں سرمایہ کاری کے مواقع’’ کے موضوع پر منعقد ہ سیمینار میں بھی شرکت کریں گے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More