21 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی وزیر تعلیم جناب رمیش پوکھریال ’نشنک‘ نے آئی آئی ٹی کھڑگ پور میں بین الاقوامی فیکلٹی وزیٹرس کی رہائش گاہ کا افتتاح کیا

Urdu News

نئی دہلی، باوقار غیرملکی یونیورسٹیوں کے زیادہ سے زیادہ فیکلٹی کو راغب کرنے کے لئے، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کھڑگ پور میں ایک انٹرنیشنل فیکلٹی وزیٹرس ایکوموڈیشن یعنی بیرونی ممالک سے آنے والے فیکلٹیز کے لئے رہائش گاہ کی تعمیر کی ہے۔ ادارے کا پروگرام تحقیق و ترقی کے علاوہ قلیل اور طویل مدتی ٹیچنگ کے لئے تقریباً 100 بین الاقوامی فیکلٹی ممبران کی میزبانی کرنے کا ہے۔ مرکزی وزیر تعلیم جناب رمیش پوکھریال ’نشنک‘ نے تعلیم کے وزیر مملکت جناب سنجے دھوترے، آئی آئی ٹی کھڑگ پور کے ڈائریکٹر پروفیسر وی کے تیواری اور ادارے کے دیگر فیکلٹی اور اسٹاف کی موجودگی میں نئے انٹرنیشنل وزیٹرس ایکوموڈیشن کا ورچول طریقے سے افتتاح کیا۔ اس موقع پر جناب رمیش پوکھریال ’نشنک‘ نے طلبہ کی رہائش کے لئے دو نئے ہالوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب پوکھریال نے کہا کہ بھارت نمایاں طور پر ایک عالمی تعلیمی مرکز بنتا جارہا ہے اور قومی تعلیمی پالیسی 2020 اس بات کو یقینی بنارہی ہے کہ اکیڈمیشین بھارت میں پڑھیں اور بھارت میں قیام کریں، جلد ہی دنیا حصول تعلیم کے لئے بھارت آئے گی۔

انھوں نے مزید کہا کہ کوالٹی، کوانٹیٹی اور ایکسس یعنی معیار، مقدار اور رسائی کے مضبوط ستونوں پر نئی تعلیمی پالیسی 2020 بین الاقوامی معیار کی تعلیمی رسائی میں مدد کرے گی۔ وزیر موصوف نے اس امید کا اظہار کیا کہ آئی آئی ٹی کھڑگ پور بھارتی تعلیمی معیارات کو ایک نئی سطح تک لے جائے گا۔ اس موقع پر انھوں نے ڈائریکٹر، پروفیسر وی کے تیواری اور آئی آئی ٹی کھڑگ پور میں ان کی ٹیم کو اس پہل کے لئے مبارکباد دی۔ انھوں نے مزید کہا کہ نئے بنیادی ڈھانچہ جاتی سہولتوں کا نام ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام، جناب اٹل بہاری واجپئی اور محترمہ ساوتری پھولے کے نام پر رکھے جانے سے طلباء کو لیڈر بننے کی ترغیب ملے گی۔ انھوں نے عالمی منظرنامے میں امتیازی مقام حاصل کرنے سے ہمارے اہداف کے حصول کے لئے فزیکل انفرااسٹرکچر کی اہمیت پر خصوصی زور دیا۔

اے پی جے عبدالکلام انٹرنیشنل وزیٹرس ریزیڈنشیل کمپلیکس مکمل طور پر آراستہ اسٹوڈیو اپارٹمنٹ ہیں، جو کل وقتی اور جز وقتی بین الاقوامی فیکلٹی کے لئے ہر طرح کی جدید سہولتوں سے لیس ہے۔

اس سے قبل اظہار خیال کرتے ہوئے جناب سنجے دھوترے نے نئی بنیادی ڈھانچہ جاتی سہولتوں کی نقاب کشائی پر آئی آئی ٹی کھڑگ پور کو مبارکباد دی۔ اس ادارے میں متعدد عالمی معیار کی سہولتیں ہیں اور نیشنل سپر کمپیوٹنگ مشن کے ذریعے یہ ادارہ جدید ترین لائحۂ عمل تیار کرے گا۔ انھوں نے مخصوص شعبہ جات کے متعلق مطالعات کے معاملے میں امتیازی مقام حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ہر آئی آئی ٹی چند ایسے شعبوں کا انتخاب کرے گا جس سے وہ گلوبل لیڈر بن سکیں۔

غیرملکی فیکلٹی سے ادارے کو منفرد قسم کے فائدے ہوتے ہیں۔ آئی آئی ٹی کھڑگ پور کی فیکلٹی اور طلبہ کے لئے چند کلیدی فوائد میں حسب ذیل چیزیں شامل ہیں:

  • کثیر ادارہ جاتی اکیڈمک اور ریسرچ ایکسپوزر
  • بین ثقافتی تجربہ اور تنوع میں اضافہ

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے آئی آئی ٹی کھڑگ پور کے ڈائریکٹر پروفیسر وی کے تیواری نے کہا کہ مجھے آج (15 اکتوبر 2020) کو آئی آئی ٹی کھڑگ پور میں تین نئی بنیادی ڈھانچہ جاتی سہولتوں کی نقاب کشائی کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے۔ ادارے میں پہلے سے ہی 23 رہائشی ہال ہیں جن کا نام علم و ہنر کی روشنی بکھیرنے والی شخصیتوں پر رکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ہم ہال کے نئے بوائز ریزیڈینس کا نام جناب اٹل بہاری واجپئی اور ہال کے گرلس ریزیڈینس کا نام محترمہ ساوتری پھولے کے نام پر رکھ رہے ہیں۔

پروفیسر وی کے تیواری نے مزید کہا کہ یہ ادارہ نئی تعلیمی پالیسی 2020 کے خطوط  پر تیزی سے کام کررہا ہے۔ ادارے نے 23 فیکلٹی ممبران پر مشتمل ایک ٹاسک فورس بنایا ہے، جو اس بات کو یقینی بنارہی ہے کہ آئی آئی ٹی کھڑگ پور میں اس پالیسی کا نفاذ ممکنہ بہترین طریقے پر ہوسکے۔ اس ادارے نے کووڈ-19 کے دوران انتھک کام کیا ہے۔ ہماری فیکلٹی اور ریسرچرس نے ایک ریپڈ پورٹیبل ڈائیگنوسٹک ٹیسٹ، پین لیس ڈرگ ڈیلیوری نیڈل اور ایک فزیکل ڈسٹینسنگ ڈیوائس تیار کیا ہے۔

اس تقریب کے دوران طلباء کے لئے دو نئے رہائشی ہالوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا گیا، جن میں سے ہر ایک کی صلاحیت 500 افراد کی ہوگی۔ آئی آئی ٹی کھڑگ پور میں پہلے سے ہی 23 ہاسٹل ہیں جس میں مجموعی طور پر 13000 افراد کی رہائش کی گنجائش ہے۔ ان نئی جی+7 مراکز میں سینٹرل ایئرکنڈیشننگ، ایک فوڈ کورٹ اور ایلیویٹر و ریمپ کے ساتھ جدید فائر فائٹنگ سسٹم ہوں گے۔

طلبہ کی تعداد میں اضافہ (14.10.2020 تک)

2018-19

2019-20

2020-21

یو جی

7034

6988

5780 +1556  (جے ای ای ایڈوانس سے متوقع)

پی جی

2573

2558

2885

 آر ایس

3164

3278

3705

کل

12771

12824

13926

آج جن نئی سہولتوں کا افتتاح کیا گیا ان پر مشتمل ویڈیو درج ذیل لنک سے ڈاؤنلوڈ کیا جاسکتا ہے:

https://fromsmash.com/IIT-Kharagpur-Fuction-Video

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More