29 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ڈی آر ڈی او کی نیول سائنس اینڈ ٹیکنالوجی لیبارٹری میں ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام پریرنا استھل کا افتتاح

Urdu News

نئی دہلی۔ سابق صدرجمہوریہ ہند ، بھارت رتن ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی 90 ویں سالگرہ کے موقع پر اور آزادی کا امرت مہوتسو منانے کے 15 اکتوبر 2021 کو وشاکھاپٹنم کے نیول سائنس اینڈ ٹیکنالوجیکل لیبارٹری (این ایس ٹی ایل) میں  ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام پریرنا استھل کا افتتاح کیا گیا ۔ این ایس ٹی ایل ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) کی نیول ریسرچ لیبارٹری ہے۔ ڈی آر ڈی او کے ڈائریکٹر جنرل (بحریہ نظام اور مواد) ڈاکٹر سمیر وی کامت نے ڈاکٹر کلام کے مجسمے کی نقاب کشائی کی۔

اس موقع پر ، این ایس ٹی ایل کی مصنوعات ورون استر ، ٹورپیڈو ایڈوانسڈ لائٹ (ٹی اے ایل) اور ماریچ ڈیکو اےکو پنڈال میں دکھایا جا رہا ہے۔

آزادی کے امرت مہوتسو’ کے ایک حصے کے طور پر ، ڈی آر ڈی او آر اینڈ ڈی کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور عام لوگوں میں بیداری بڑھانے اور خاص طور پر نوجوان ذہنوں کو تحریک دینے  کی سمت میں مختلف اقدامات کر رہا ہے۔ ڈاکٹر کلام کا پریرنا استھل ڈاکٹر کلام کی زندگی اور ان کی بے مثال کامیابیوں سے لوگوں کو خاص طور پر نوجوان ذہنوں کی ترغیب کا باعث بنے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More