32 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ڈیجیٹل انڈیا مشن کے لئے یہ ایک اہم قدم ہے اور اس سے مقامی لوگوں کو انٹرنیٹ سے جڑنے کا موقع ملے گا-جناب پیوش گوئل

Urdu News

سری سنگر سمیت وادی  کشمیر کے سبھی 15 ریلوے اسٹیشنوں کو اب بھارتی ریل کے 6021 اسٹیشنوں پر دستیاب وائی فائی نیٹ ورک کے ساتھ مربوط کردیا گیا ہے۔

ریل وائر برانڈ کے تحت فراہم کیا گیا سرکاری وائی فائی ،15 اسٹیشنوں  (بارہمولہ، ہمرے، پٹن، مجھوم، بڑگام، سری نگر، پنپور، کاکاپورہ، اونتی پورہ، پنزگام، بجبیہاڑہ، اننت ناگ، سدورا، قاضی گنڈ، بانیہال) پر دستیاب ہے ، جو  کشمیر مرکز کے زیر انتظام علاقہ کے چار ضلع ہیڈکوارٹرس – سری نگر، بڑگاوں، بانیہال اور قاضی گنڈ میں واقع ہیں۔

مرکز کے زیرانتظام علاقہ جموں کے 15 اسٹیشنوں – کٹھوعہ، بوڑھی، چھن ارورین، ہیرانگر، گھگوال، سامبا، وجے پور، باری براہمنڈ، جموں توی، بجلٹا، سنگر، منگوال  ، رام نگر  میں وائی-فائی پہلے سے ہی دستیاب تھا۔

ریلوے کی وزارت کے ذریعہ ریل ٹیل کو بھی سبھی ریلوے اسٹیشنوں پر پبلک وائی فائی فراہم کرنے کا کام سونپا گیا تھا۔ ویژن تھا – ریلوے پلیٹ فارم کو ڈیجیٹل شمولیات کے پلیٹ فارم کے طور پر تبدیل کرنا ۔ آج وائی -فائی نیٹ ورک ملک بھر میں 6000 + ریلوے اسٹیشنوں میں پھیلا ہوا ہے اور یہ دنیا کے سب سے بڑے انٹی گریٹیڈ وائی فائی نیٹ ورک میں سے ایک ہے۔

 اس موقع  پر ریل، کامرس اور صنعت اور صارفین کے امور ، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے وزیر جناب پیوش گوئل نے اپنے پیغام میں کہا ، ‘‘ وائی -فائی لوگوں کو جوڑنے میں اہم رول ادا کرتا ہےاور یہ دیہی اور شہری بھارت کے بیچ ڈیجیٹل خلا کو تیزی سے کم کررہا ہے۔ ریل ٹیل کارپوریشن آف انڈیا لمیٹیڈ کے ساتھ مل کر بھارتی ریل ، ملک کے ہر حصے میں ہائی اسپیڈ وائی -فائی کی سہولت فراہم کرانے میں رول ادا کررہا ہے۔ آج ،   وائی فائی کے عالمی  دن کے موقع پر مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ سری نگر اور وادی کشمیر کے 14 اسٹیشن، ملک بھر کے 6000+ اسٹیشنوں کو جوڑنے والے دنیا کے سب سے بڑے انٹی گریٹیڈ  پبلک وائی فائی نیٹ ورک کا حصہ بن گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی وادی کے سبھی اسٹیشنوں پر اب پبلک وائی فائی کی سہولت دستیاب ہوگئی ہے۔ یہ ڈیجیٹل انڈیا  مشن کے لئے ایک اہم قدم ہے اور اس سے مقامی لوگوں کو انٹرنیٹ کی سہولت کا فائدہ ملے گا۔ میں بھارتی ریل اور ریل ٹیل کی ٹیم تعریف کرتا ہوں ، جنہوں نے اس قابل ذکر کامیابی کو حاصل کرنے کے لئے کافی کوششیں کی ہیں’’۔

اس کامیابی کو حاصل کرنے پر بھارتی ریل کی تعریف کرتے ہوئے مرکزی  ڈونر وزیر مملکت (آزاد چارج) ، پی ایم او ، ڈی او اے ای،  ڈی او ایس،  عملہ جات،  عوامی شکایات اور پنشن کے وزیر مملکت   ، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ، “آج وائیفائی ، کمیونٹیز  کو جوڑنے میں  اور  ڈیجیٹل فرق کو کم کرنے کے لئے  اختراعی  حل کو فروغ دینے میں اہم رول ادا کررہا ہے ۔ وبا کی  وجہ سے ،  ورچوئل طریقہ سے  منسلک رہنے کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔بھارتی  ریل اپنے سی پی ایس یو ریل ٹیل کے ذریعہ تیار ، اسٹیشن وائی فائی نیٹ ورک کے توسط سے  دیہی فرق کو دور کرنے میں  اہم رول ادا کررہا ہے۔  مجھے یہ جان کر  انتہائی  خوشی ہورہی ہے کہ جموں و کشمیر میں وادی کشمیر کے 15 اسٹیشن اب ریل وائیفائی کے ساتھ  لائیو  ہیں۔ یہ علاقے اور ملک کے لوگوں کے لئے ایک اضافی سہولت ہوگی۔ میں سبھی کو  وائی فائی کے عالمی دن کی مبارکباد دیتا ہوں  “۔

صارفین کو انٹرنیٹ کا بہتر احساس دلانے کے لئے ڈیزائن کئے گئے – ریلوے اسٹیشنوں پر وائی-فائی – کسی بھی یوجرز کے لئے دستیاب ہوگا جس کے پاس کے وائی سی  پر مبنی اسمارٹ فون کنکشن ہے۔

وائی ​​فائی تک رسائی نہ صرف کمیونیٹیز  کو جوڑتی ہے ، بلکہ اختراع اور ترقی کے مواقع کی دنیا بھی کھولتی ہے۔ اس سال کا   وائیفائی کا  عالمی دن پروگرام  ڈیجیٹل فرق  کو ختم  کرنے کے لئے کفایتی  وائی فائی کی سہولت فراہم کرنے  کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔ بھارت  میں شہری اور دیہی بھارت کے   درمیان ایک گہرا ڈیجیٹل فرق ہے۔ اسٹیشنوں پر ریل وائر  وائی فائی مقامی لوگوں کو انٹرنیٹ سے جوڑنے میں مدد کررہا ہے  ، کیونکہ اس پبلک  وائی فائی نیٹ ورک کے 5000 سے زیادہ اسٹیشن دیہی  بھارت  میں واقع ہیں ، جہاں کنکٹیویٹی اچھی نہیں رہتی ہے۔

بھارتی ریل اور ملک بھر کے ریلوے اسٹیشنوں پر بپلک وائی فائی فراہم کرکے ریلوے اسٹیشنوں کو ڈیجیٹل  حب  کی شکل میں تبدیل کرنے کی سمت  میں کام کررہا ہے اور اب 6021 اسٹیشن، ریل ٹیل کے ریل وائر وائی-فائی کے ساتھ لائیو ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More