34 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ڈبہ بند خوراک کی وزارت این آئی ایف ٹی ای ایم کی منظور شدہ مصنوعات کی وسیع تر مقبولیت کے لئے عالمی لیب کے ساتھ تعاون کرے گی

Urdu News

نئی دہلی:  ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں کی مرکزی وزیر محترمہ ہرسمرت کور بادل نے آج کہا کہ وزارت مختلف خوراک مصنوعات  کی جانچ کے لئے متعدد عالمی لیباریٹریز کے ساتھ تعاون کرے گی تاکہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ انٹر پرینیورشپ اینڈ مینجمنٹ(این آئی ایف ٹی ای ایم ) میں تجربہ گاہوں کے ذریعہ منظور شدہ خوراک مصنوعات کو دنیا بھر میں مقبولیت مل سکے ۔ مرکزی وزیر نے آج ہریانہ کے سونی پت میں این آئی ایف ٹی ای ایم  میں انکیو بیشن سینٹر  اینڈ فوڈ ٹیسٹنگ لیباریٹری کی افتتاحی تقریب میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ این آئی ایف ٹی ایم میں آج درج ذیل سہولتوں کا افتتاح کیا گیا جن میں سے کچھ یہ ہیں:

تیار کھانے اور روایتی خوراک کے لئے پائلٹ پلانٹ: اس سے تیار کھانے اور روایتی فوڈ ٹکنالوجی سے متعلق ضروری معلومات فراہمکر کے سرمایہ کاروں کو نئی یا بہتر مصنوعات بازار میں لانے میں مدد ملے گی ۔ اس کے دو اہم جزو ہیں یعنی خوراک کی تیاری کا آلہ اور ٹکڑے ٹکڑے کر کے پیکجنگ کی سہولت۔

دودھ اور دوھ مصنوعات کے لئے پائلٹ پلانٹ : یہ پائلٹ پلانٹ نئی ٹیکنالوجیز ، حفاظتی اقدامات، افادیت ، ہنر مند افرادی قوت اور خوراک مصنوعات کی پروسیسنگ کے لئے مطلوب لائسنس سے بہتر طور پر لیس ہے ۔انہی سہولتوں کا استعمال ہمارے طلبا کی عملی تربیت کے لئے بھی کیا جا سکتا ہے  تاکہ وہ بڑی صنعتوں کے اختیار کردہ موجودہ پروسیس اور طریقہ کار کے بارے میں جانکاری حاصل کر سکیں ۔

پھلوں اور ڈبہ بند سبزیوں کے لئے پائلٹ پلانٹ : یہ پائلٹ پلانٹ ریفریجریٹیڈ اسٹوریج کے ساتھ ساتھ سی اے اور ایم اے جیسے تازہ پھلوں اور سبزیوں کی ذخیرہ اندوزی کے لئے جدید ترین سہولتیں فراہم کرے گا۔ چھوٹے اور متوسط درجے کی صنعتیں بھی اپنی پیداوار کے لئے ان سہولتوں کا استعمال کر سکتی ہیں۔

اپنے خطاب میں محترمہ ہرسمرت کور نے کہا کہ این آئی ایف ٹی ای ایم کو اپنا برانڈ تیار کرنا چاہئے جس کے تحت وہ انسٹی ٹیوٹ میں تیار اپنی مصنوعات کی مارکیٹنگ کر سکے ۔انہوں نے کہا کہ یہ مصنوعات دیگر مصنوعات کے مقابلے  میں زیادہ سستی ، تازہ ترین اور صحت مند ہوں گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انسٹی ٹیوٹ عمدگی اور امتیاز کا مرکز بن جائے گا۔ انسٹی ٹیوٹ کی اہمیت پر بولتے ہوئے مرکزی وزیر  نے امید ظاہر  کی کہ  قریبی علاقوں کے کسان انسٹی ٹیوٹ میں ڈبہ بندی اور پیکجنگ کو سیکھ سکیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ این آئی ایف ٹی  ای ایم کے طلباء صرف تھیوری ہی نہ سیکھیں بلکہ صنعتی شراکت داری کی وجہ سے وہ ان چیزوں کو بھی سیکھیں جسے صنعت چاہتی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More