34 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مالی سال 19-2018 کے لئے ماہ اپریل کا حکومت ہند کا ماہانہ جائزہ

Urdu News

نئی دہلی، حکومت  ہند کے ماہانہ   کھاتہ    کو ماہ اپریل 2018  کے لئے   یکجا کیا گیا ہے  اور اس  کی رپورٹ  شائع کی گئی ہے ۔  اس کی جھلکیاں حسب ذیل ہیں۔

 حکومت ہند نے   اپریل 2018 کے دوران    71450 کروڑ  روپے(     بجٹ تخمینہ   18-19 کے مطابق   3.93 فی صد   ) جس میں   57533 کروڑ روپے ٹیکس مالیہ   ،  13124 کروڑ روپے غیر ٹیکس مالیہ اور  793 روپے    غیر قرض  کا سرمایہ   شامل ہے۔   غیر قرض سرمایہ وصولی میں  قرض کی وصولی   (359 کروڑ روپے   اور  پی ایس یو کی سرمایہ نکاسی (  434 کروڑ روپے )   شامل ہے۔

  55789 کروڑ روپے    حکومت ہند کے ذریعہ   ٹیکس کے حصے کے طور پر ریاستی حکومت کو  منتقل کئے گئے ہیں۔    جو کہ   گزشتہ سال  18-2017  کے متعلقہ  مدت کے مقابلے میں  7611 کروڑ روپے زائد ہیں۔

   حکومت  ہند کے ذریعہ  کیا گیا کل خرچ   223417 کروڑ روپے  (بجٹ تخمینہ 19-18 کا  9.15 فی صد)  ہے  جس میں سے   176714 کروڑ  روپے   مالیہ کھاتے میں سے ہیں اور 46703 کروڑ روپے سرمایہ کھاتے میں سے ہیں۔    کل مالیہ اخراجات میں سے 15618 کروڑ روپے سود کی ادائیگی ہے اور   58136 کروڑ روپے    اہم سبسڈی کے کھاتے میں ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More