26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ڈاکٹر مہیش شرما نے نئی دلّی میں آرٹ کی 59ویں قومی نمائش کا افتتاح کیا

Urdu News

نئی دہلی،وری۔ للت کلا اکیڈمی کی آرٹ کی قومی نمائش میں ہر سال عمدہ فن پاروں کی نمائش کی جاتی ہے جس کا مقصد ان فن پاروں کی ستائش کرنا اور انھیں تسلیم کرنا ہے۔ثقافت کے وزیر مملکت(آزادانہ چارج) ڈاکٹر مہیش شرما نے نئی دلّی میں آج للت کلا گیلری میں 59ویں قومی نمائش کا افتتاح کیا۔ اس نمائش میں پینٹنگز، مجسّمے، گرافکس، فوٹوگرافس، ڈرائنگ، نصب کئے جانے والے فن پاروں اور ملٹی میڈیا جیسے میڈیموں کی تخلیقات رکھی گئی ہیں۔ نمائش میں ملک بھر کے فنکار، آرٹ کلکٹر، آرٹ کے دلدادہ لوگ اور نقاد حصہ لے رہے ہیں۔ ڈاکٹر مہیش شرما نے آرٹ کی 59ویں قومی نمائش سے متعلق کتابچے کا بھی افتتاح کیا۔

ثقافت کے وزیر ڈاکٹر مہیش شرما نے کہا کہ جو شخص جسمانی محنت کرتا ہے وہ ایک مزدور ہے، جو شخص اپنے دماغ کا استعمال کرتا ہے وہ انجینئر ہوسکتا ہے، لیکن یہ محض ایک آرٹسٹ ہوتا ہے جو اپنے دل کی گہرائیوں سے کام کرتا ہے۔ آئیے ہم ان سبھی آرٹسٹوں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے میں ان کی مدد کریں، تاکہ یہ اپنے فن پاروں کی نمائش کرسکیں۔

افتتاح کی اس تقریب میں اَدویتا گدانائک، وجے کمار، کیتھرین کمار، پرویش کھنہ، مکل پوار، گوگی سروج پال، آنند موئے بنرجی، امت دتہ جیسے مشہور آرٹسٹوں نے بھی شرکت کی۔

اکیڈمی کو پورے ملک سے 1433 آرٹسٹوں کی طرف سے ان کے فن کے 3644 نمونے موصول ہوئے تھے۔ انتخاب کرنے والی جیوری نے اس نمائش کے لئے مختلف زمروں میں 171 فن کاروں کی 172 تخلیقات کو منتخب کیا۔ جیوری نے آرٹ کی 59ویں قومی نمائش کے لئے ان 172 فن پاروں میں سے 15 کو قومی اکیڈمی کے انعامات کے لئے منتخب کیا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More