28 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے جموں و کشمیر کے پاٹنی ٹاپ پر اے آئی آر کے 10 کلو واٹ ٹرانسمیٹر کا افتتاح کیا

Urdu News

نئی دہلی۔ شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ، وزیر اعظم کے دفتر ، عملہ ، عوامی شکایات اور پنشن  ، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے آج جموں و کشمیر کے رام بن ضلع میں واقع پاٹنی ٹاپ پر آل انڈیا ریڈیو کے 10 کلو واٹ ٹرانسمیٹر کا افتتاح کیا ۔ یہ ٹرانسمیٹر مختلف اضلاع میں تقریباً 60 کلو میٹر کے ریڈیس پر رہنے والے لوگوں خدمات فراہم کرے گا۔

ایف ایم ٹرانسمیٹر کا افتتاح کرتے ہوئے ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے کہا کہ پاٹنی ٹاپ میں ریلے ٹرانسمیٹر کے آغاز سے رام بن ، ڈوڈا، اودھم پور ، اننت ناگ اور جموں کے علاقوں سمیت مختلف اضلاع میں ریاست دور دراز اور بلندیوں پر واقع علاقوں کے لوگ زیادہ واضح طور پر تفریح اور اطلاعات کے لیے ریڈیو سننے کے اہل ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریلے ٹرانسمیٹر کے آغاز نے مقامی لوگوں کی دیرینہ مانگ کو پورا کیا ہے ۔ رام بن سے رکن اسمبلی جناب  نیلم لانگیہ اور آل انڈیا ریڈیو کے ڈائریکٹر جنرل جناب فیاض شہریار بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

پرائیوٹ ٹی وی چینلوں کی جانب سے سخت چیلنجوں اور مقابلہ آرائی کے دور لوگوں کی امیدوں پر کھڑا اترنے پر آل انڈیا ریڈیو کی ستائش کرتے ہوئے ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے کہا کہ چند  ملک دشمن عناصر اور فساد پھیلانے والوں کے ذریعہ غلط اور جھوٹی افواہوں  کے انسداد میں آل انڈیا ریڈیو   ایک اہم رول ادا کر سکتا ہے ۔

رکن اسمبلی رام بن نے پاٹنی ٹاپ میں ایف ایم ٹرانسمیٹر کی تنصیب کے لیے ضلع کے لوگوں کی جانب سے شکریہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کے دور داراز کے علاقوں کو طبعی اور  جذباتی طور پر جوڑنے کے لیے یہ ایک تاریخی قدم ہے ۔

آل انڈیا ریڈیو کے ڈائریکٹر جنرل جناب فیاض شہر یار نے کہا کہ پاٹنی ٹاپ میں 10 کلو واٹ کے ایف ایم ٹرانسمیٹر کی تنصیب  سرکاری براڈ کاسٹر  کے ذریعہ ریاست کے دور دراز علاقوں میں رہنے والے لوگوں تک پہنچنے کے لیے یہ ایک  تاریخی حصولیابی ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ رواں سال کے اختتام سے پہلے اودھم پور میں ریڈیو اسٹیشن کا آغاز ہو جائے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More