37 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی سول سروس امتحان 2017 میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والوں کو مبارکباد

Urdu News

نئی دہلی،  مئی  2018/شمال مشرقی خطے کی ترقی  (آزادانہ چارج)کے وزیر مملکت   وزیراعظم کے دفتر ، عملے،  عوامی شکایات اور پنشن   ، ایٹمی توانائی اور خلا کے  وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے    آج یہاں    عملے ، عوامی  شکایات اور پنشن کی وزارت میں  عملے اور تربیت کے محکمے    کی طرف سے  منعقدہ   ایک تقریب میں   سول سروسیز امتحان 2017 میں   سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والے جوانوں کو مبارک باد دی۔

تقریب کے دوران   ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے   تمام کامیاب امیدواروں کا خیر مقدم کیا  اور انہیں مبارک باد دی۔   انہوں نے ان جوانوں کو    ‘‘نیو انڈیا کا معمار’’ قرار دیا۔   انہوں نے ان پر زور دیا کہ   انہیں اپنے    طویل کیرئر کے دوران جو موقع ملے گا وہ  نیو انڈیا کی تعمیر    کے لئے استعمال کریں جو کہ ایک سپرپاور بننے جارہا ہے۔   انہوں نے کہا کہ    سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والے 20 جوانوں میں سے  14 انجینئرنگ پس منظر رکھتے ہیں  جبکہ   دو کا تعلق میڈیکل بیک گراؤنڈ سے ہے۔    ان میں سے   بہت سے لوگوں نے چھوٹےشہروں  سے ابتدائی تعلیم حاصل کی ہے۔ اس سے اس بات کا اندازہ ہوتا ہے کہ    اعلی معیار حاصل کرنے کے لئے تعلیمی مواقع  میٹرو شہروں تک محدود نہیں ہیں۔    انہوں نےکہا کہ    مبارک باد کے  اس پروگرام میں   جو کہ حکومت پچھلے چار برسوں سے  منعقد کررہی ہے ، نوجوان   لوگوں سے   بات چیت کرنے سے   بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ پچھلے کچھ برسوں میں حکومت نے   یہ طریقہ شروع کیا ہے کہ  وہ   آئی اے ایس افسروں کو   اپنے  کیرئر کی شروعات  میں اسسٹنٹ   سکریٹریوں کے طور پر   مقرر کرتی ہے    اور انہیں  حکومت  کی مختلف وزارتوں اور محکموں میں    تین  تین مہینے کے لئے   تعینات کیاجاتا ہے۔     اس سے   یہ نوجوان افسران   مرکزی حکومت کے   کام کاج کے  مختلف پہلوؤں سے واقفیت حاصل کرلیتے ہیں۔    ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے    تمام امیدواروں کے لئے مستقبل میں   عظیم کامیابی کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 اعلی نمبر حاصل کرنے والوں سے خطاب کرتے ہوئے عملے اور تربیت  کے محکمے کے سکریٹری   جناب سی  چندر مولی  نےکہا کہ     نوجوان افسروں کو  اپنے طویل   کیرئر کے  دوران   بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے  جہاں ان کا مقابلہ   موقع بہ موقع مختلف چیلنجوں سے پڑتا ہے۔   انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ لوگ   ان چیلنجوں کا  اختراعی نوعیت کا حل تلاش کرلیں گے۔   انہوں نے   ان کے  مستقبل کے لئے   بہترین تمناؤں کا اظہار کیا۔

عملے ، عوامی شکایات  اور پنشن  کی وزارت کےسینئر افسران   ، نوجوان افسروں کے والدین اور سرپرست بھی اس موقع پر  موجود تھے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More