26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

غیر منظم شعبے کے مزدوروں کا سماجی تحفظ ہماری وزارت کی اعلیٰ ترجیح ہے:سنتوش گنگوار

Urdu News

نئی دہلی،یکم مئی2018؍سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی جناب نتن گڈکری نے آج مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے کے واسطے اختراعی طریقہ کار  اپنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔آج مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر ایک پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے جناب گڈکری نے کہا کہ آیوش مان بھارت اور پردھان منتری آواس یوجنا کے لئے مزدوروں کو جوڑنے کی ضرورت ہے، تاکہ انہیں بہتر صحت فراہم کرنے کے علاوہ مکانوں کی سہولیات مہیا کرائی جاسکیں۔محنت اور روزگار کے وزیر (آزادانہ چارج) ، جناب سنتوش گنگوار نے غیر منظم شعبے کے مزدوروں کے سماجی تحفظ کے لئے اپنے عہد کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مزدوروں کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مزدور ہماری وزارت اور مرکزی حکومت کی اعلیٰ ترجیح ہے۔

جناب گڈکری نے پروگرام میں ای پی ایف او اور سینٹرل لیبر کمشنر کی طرف سے کئے گئے نئے اقدامات کا افتتاح کیا۔یہ پروگرام محنت اور روزگار کی وزارت نے کیا تھا۔ اس موقع پر ای ایس آئی سی اور ای پی ایف او کے مثالی آجروں کو ایوارڈز پیش کئے گئے۔

نئی پہل میں  ای پی ایف او  کے ذریعے لانچ کئے گئے کنکرنٹ آڈٹ سافٹ ویئر شامل ہے اس کے تحت ادائیگی ، وصولی اور دعووں کے نپٹارے، پنشن کی ادائیگی، پی ایف کے انبار کی منتقلی جیسے لین دین، حقیقی وقت پر کئے جاسکیں گے۔

آج نئی دہلی کے مالویہ نگر میں واقع بھویشیہ ندھی بھون کی از سر نوترقیاتی پروجیکٹ کا بھی افتتاح کیا گیا۔ اس پروجیکٹ پر 60.47 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی، جو 22 مہینوں کے اندر مکمل ہوجائے گا۔

مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر میٹ لائف گلوبل آپریشن سپورٹ سینٹر اور آئی ڈی ایف سی بینک لمٹیڈ کی مستثنیٰ سیکٹر میں مثالی آجروں کی حیثیت سے عزت افزائی کی گئی۔ گجرات اسٹیٹ فرٹیلائزرز کارپوریشن لمٹیڈ (وی پی ؍بی آر ڈ؍5238) کی غیر مستثنیٰ سیکٹر میں عزت افزائی کی گئی۔

غیر مستثنیٰ سیکٹر کے دو آجروہ ہیں ، جن کے پاس 5ہزار سے زیادہ ملازمین ہے اور انہوں نے پچھلے12 مہینوں میں پرووی ڈنٹ فنڈ  واجبات کی بروقت ادائیگی کی ہے اور آدھار سے ویری فائی کئے گئے ملازمین کی تفصیلات فراہم کرنے میں غیر معمولی تعاون دیا ہے۔

سینٹرل لیبر کمشنر (سی ایل سی)نے کئی اقدامات شروع کئے ہیں،جن میں شرم سویدھا پورٹل پر مزدوروں کے آٹھ قوانین کے تحت سالانہ آن لائن ریٹرن کی فائلیں، شرم سویدھا پورٹل کے ذریعے معائنے کے شفاف اور جواب دہ نظام 1996 ء کے ڈی او سی ڈبلیو ایف کے تحت آن لائن رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کرنا ،آئی ایس ایم ڈبلیو ایکٹ 1979ء اور کنٹریکٹ لیبر ایکٹ 1970ءشامل ہیں۔

ایم ؍ایس  دی لپروسی مشن کمیونٹی ہاسپٹل نند نگری دہلی، ایم ؍ایس ویلس پن انڈیا لمٹیڈ، واپی، گجرات اور ایم ؍ایس لوکس ٹی وی ایس پڈوچیری کو عزت افزائی کے لئے مثالی آجروں کے طورپر ای ایس آئی سی کے ذریعے منتخب کیا گیا ہے۔یہ ادارے بروقت خدمات ادا کررہے ہیں اور سو فیصد اہل ملازمین کا احاطہ کررہے ہیں۔

اس موقع پر 5تعمیراتی مزدوروں کو مالی امداد فراہم کی گئی۔ان میں محترمہ اسما، جناب تسلیم، محترمہ وندنا دیوی، جناب دھیر سنگھ اور جناب نندکشور شامل ہیں۔

جناب گڈکری نے ایک سہہ ماہی نیوز لیٹر چائلڈ ہوپ کا ابھی اجراء کیا، جس کے دستاویزات کامیاب کہانیاں پیش کرتے ہیں اور ملک بھر میں این سی ایل پی اضلاع میں پھیلاؤ اور نقل پذیری کے لئے نیشنل چائلڈ لیبر پروجیکٹ سوسائٹیوں اور خصوصی تربیتی مراکز کے بہترین طریقہ کار ہیں۔ چائلڈ ہوپ بیداری پیدا کرنے کے مقصد سے بچہ مزدوری سے متعلق بہت سی بیماریوں کا احاطہ کرتا ہے اور بچہ مزدوری کے خاتمے کے تئیں آبادی کے مختلف حلقوں میں احساس کا جذبہ پیدا کرتا ہے۔اس موقع پر وی وی جی این ایل آئی پالیسی پرسپیکٹیو کا خصوصی شمارہ بھی جاری کیا گیا۔

پروگرام میں بین الاقوامی لیبر آرگنائزیشن مزدوروں کی تنظیموں کے نمائندوں کے علاوہ وزارت کے سینئر افسروں نے شرکت کی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More