25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جے ای ای کو الیفائی کرنے والے

Urdu News

نئی دہلی، شمال مشرقی خطے کی ترقی  کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) وزیراعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات   اور پنشن ، ایٹمی توانائی   اور خلا کے وزیر مملکت   ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج یہاں  منعقدہ ایک تقریب میں  جے ای ای  (مین اور ایڈوانس) 18-2017 کے لئے   کوالیفائی کرنے والے  (کشمیر سوپر 30 پروجیکٹ کی مدد سے) ریاست جموں وکشمیر  کے طلبا کو مبارک باد دی ہے۔

ان طلبا کا تعلق   ہندستانی  بری فوج کی پہل  ‘‘کشمیر سوپر30’’ سے ہے۔ان کے   ٹریننگ پارٹنر  پیٹرونیٹ  ایل این جی لمیٹیڈ (پی ایل ایل) اور سینٹر فار سوشل  ریسپانسبلٹی اینڈ  لیڈر شپ  (سی ایس آر ایل)  ہیں۔  ا س پروجیکٹ کا مقصد  انجینئرنگ کے داخلہ امتحان کوچنگ کی سہولت فراہم کرکے    تعلیمی  طور پر کامیابی حاصل کرنے کے لئے ریاست کے  معاشی  طور پر کمزور طبقات سے تعلقات رکھنے والے ہونہار لیکن محروم طلبا کی مدد کرنا ہے۔   اس سال پروجیکٹ کے تحت  50 طلبا  ان رول کئے گئے تھے  ۔ اس سال   جے ای ای کو رزلٹ  آیا ہے  اس میں   جے ای ای  میں امتحان 18-2017 میں  32طلبا نے کوالیفائی کیا۔    ان  کامیاب طلبا میں سے    سات طلبا نے جے ای ای   کا ایڈوانس ٹسٹ کامیابی کے ساتھ پاس کیا ہے اور انہیں پروقار  آئی آئی ٹی میں داخلہ ملا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ا ن طلبا   اور  ان کو تربیت دینے والوں کو    ان کی کامیابی پر مبارک باد دی ہے    وزیر موصوف کےساتھ  بات چیت کرتے ہوئے ان طلبا نے امتحان کے لئے اپنی تیاریوں اور اپنے تجربات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ طلبا نے     انڈین آرمی،   پیٹرونیٹ  ایل این جی لمیٹیڈ (پی ایل ایل) اور  سینٹر فار سوشل ریسپانسبلٹی اینڈ لیڈر شپ   (سی ایس آر ایل)   کا  ان کی کوششوں میں مدد کے لئے    شکریہ ادا کیا۔

طلبا سے خطا ب کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ ان طلبا نے   اپنے دوسرے ساتھیوں کے لئے ایک مثال قائم کیا ہے ۔ انہوں نے انڈین آرمی    ، پی ایل ایل اور سی ایس آر ایل    کو ان طلبا کی مدد کرنےکے لئے  مباد دی۔ انہوں نے  طلبا کوان کی کڑی محنت اور لگن کے لئے تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں  ہم  بہترین صلاحیتوں میں سے ایک ہیں۔    انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت   میں   نوجوانوں پر مرکوز   متعدد نئی  اسکیمیں جیسے   اسٹارٹ اپ انڈیا ، اسٹینڈ اپ انڈیا،  شروع کی گئی ہیں اور   ان اسکیموں  سے ملک کے نوجوان فائدہ حاصل کررہے ہیں۔

وزیرموصو ف نے مزید کہا کہ    دوردراز اور دشوار گذار علاقوں کے طلبا    پہلے  محروم رہ جاتے تھے کیونکہ انہیں تعلیم کے لئے وسائل   معقول مواد   کا فقدان  ہوتا تھا لیکن اب وقت بدلنے اور   جدید ٹیکنالوجی آنے کے ساتھ انہیں آسانی کے ساتھ   معلومات حاصل ہورہی ہیں اور انہیں    مطالعاتی   مواد کی کمی نہیں ہورہی ہے۔     اس لئے  طلبا کو اپنی زندگی کے مقاصد کے حصول کے لئے    دور دراز کے علاقوں میں بھی    مدد مل رہی ہے۔   ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے   پروجیکٹ کے منتظمین کو دوسرے شعبوں   اورعلاقوں میں  اپنے     اہم پہلو کو توسیع دینے کے امکانات  بھی تلاش کرنے کا مشورہ دیا جس سے   سماج کے   محروم طبقات کی    کافی مدد  مل سکے۔  انہوں نے   انہیں  دور دراز علاقوں میں رہنے والے  طلبا  کو  تعلیم کے لئے   لیکچر دینے کی غرض سے ٹیلی ایجوکیشن جیسی  جدید  ٹکنالوجی  کے استعمال کا  مشورہ دیا۔

اس موقع پر  19 توپ خانہ برگیڈ کے برگیڈیئر اے سری دھر کمانڈر ، پی ایل ایل کے  ڈائریکٹر   (ٹیک) جناب  راجیش سنگھ   او ر دوسرے افسران بھی موجود تھے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More