26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے چیئر مین اور بحریہ کے سربراہ ایڈمرل سنیل لامبا کا فرانس کا دورہ

Urdu News

نئی دہلی؍ چیف آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمیں اور بحریہ کے سربراہ ایڈمرل سنیل لامبا پا5 سے 10 نومبر 2017 تک فرانس کے باہمی دورے پرہیں۔اس دورے کا مقصد دونوں ملکوں کی مسلح افواج کے درمیان تعاون کو مستحکم بنانا اور دفاعی تعاون کے نئے امکانات تلاش کرنا ہے۔

اپنے دورے کے دوران ایڈمرل سنیل لامبا فرانس کی وزیر دفاع عزت مآب محترمہ فلورینس پارلی سے باہمی تبادلہ خیال کریں گے اور فرانس کے محکمہ دفاع کے چیف آف اسٹاف جنرل فرنکوئس لیکوانترے، فرانس کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل کرسٹوفی پرازُک، محکمہ اسلحہ جات کے ڈائریکٹر جنرل،  جنرل جوبارے اور بین الاقوامی تعلقات نیز اسٹریٹجی  کے محکمے کے ڈائریکٹر جنرل وائس ایڈمرل ہرویڈ بورا وینچر سے بات چیت کریں گے۔

اہم باہمی تبادلہ خیال کرنے کے علاوہ ایڈمرل سنیل لامبا بریسٹ اور چربرگ میں بحری کمشنری  کا دورہ کریں گے اور میری ٹائم  آپریشن سینٹر کا معائنہ کریں گے۔ وہ لندی وسیاؤ میں فرانسیسی مسقر کا دورہ بھی کریں گے، جہاں انہیں فرانس کی فضائیہ کی طرف سے رافیل طیارے کی کارکردگی کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔ وہ چربرگ میں فرانسیسی آبدوز فیسلٹی کا معائنہ بھی کریں گے۔

ہندوستان اور فرانس نے روایتی طورپر قریبی اور دوستانہ تعلقات قائم رکھے ہیں۔دونوں ملکوں نے 1998 میں کلیدی نوعیت کی شراکت داری قائم کی تھی، جس سےکلیدی نوعیت کے شعبوں مثلاً دفاع، نیوکلیائی توانائی اور خلاء جیسے شعبوں میں باہمی تعاون کو خاطر خواہ بڑاھاوا ملا۔ دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعلقات ، باہمی اعتماد اور بھروسے کی بنیاد پر قائم ہیں۔ہندوستان بہت اہم ٹیکنالوجیز فرانس سے درآمد کرتا رہا ہے۔ اس میں سب سے تازہ ٹیکنالوجی رافیل لڑاکا طیارے کی ہے، جو ہندوستانی فضائیہ کے لئے اور اسکورپین آبدوزیں جو ہندوستانی بحریہ کے لئے حاصل کی جارہی ہیں۔

ہندوستانی بحریہ فرانس کی بحریہ بہت سے معاملات میں تعاون کرتی ہے۔ اس میں باہمی مشقوں کا ورونا نامی سلسلہ، تربیت کے تبادلے اور بہت سے شعبے کے ماہرین کے تبادلے شامل ہیں۔ ہندوستانی بحریہ کے جنگی جہاز فرانس کی بندرگاہوں کا دورہ کرتے رہتے ہیں، ان میں آئی این ایس جہاز ممبئی، ترشول اور آدتیہ شامل ہیں، جنہوں نے 24 سے 27 اپریل 2017 تک تولون کا دورہ کیا۔فرانس کی بحریہ کے جہاز فیرم نے بھی کرور میں ہندوستانی بحریہ کے اڈے کا 2 سے 6 اکتوبر2017 تک دورہ کیا۔

ہندوستانی فوج اور فضائیہ بھی فرانس کی فوج او رفضائیہ کے ساتھ زبردست تعلقات قائم رکھے ہوئے ہیں۔ ہندوستانی فوج فرانس کی فوج کے ساتھ مل کر شکتی نامی مشقیں کرتی ہیں، جبکہ ہندوستانی فضائیہ سالانہ گروڈا سلسلے کی مشقیں کرتی ہیں۔ دونوں ملکوں کے متعلقہ فوجی ماہرین ایک دوسرے  کےملکوں کا دورہ کرتے رہتے ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کی نئی راہیں تلاش کرتے ہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More