36 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جناب ارجن رام میگھوال نے قومی ای-ودھان ایپلی کیشن سے واقف کرانے کے لئے دو روزہ قومی ورکشاپ کا افتتاح کیا

Urdu News

نئی دہلی، پارلیمانی امور ، آبی وسائل ، دریاؤں کی ترقی اور گنگا کے احیاء کے مرکزی وزیر مملکت  جناب ارجن رام میگھوال نے آج یہاں پارلیمانی امور کی وزارت کی طرف سے منعقد کی گئی قومی ای-ودھان ایپلی کیشن (این ای وی اے) پر  دو روزہ قومی واقفیتی ورکشاپ کے افتتاحی اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر جناب میگھوال نے  این ای وی اے کی ایک نئی ویب سائٹ بھی لانچ کی اور 200 سے زیادہ مندوبین کو  سوچھتا کا حلف دلایا۔ ان میں لوک سبھا اور راجیہ سبھا، 31 قانون ساز اسمبلیوں اور 7 قانون ساز کونسلوں کے سکریٹریٹ کے سینئر عہدیدار شامل تھے۔

دو دن تک چلنے والی واقف کرانے سے متعلق ورکشاپ میں  تکنیکی اجلاس اور گروپ مباحثے منعقد کئے جائیں گے جن میں این ای وی اے کے مثبت پہلوؤں سے مندوبین کو  واقف کرایا جائے گا، ای-ودھان کے نفاذ میں مختلف ریاستی قانون سازیہ کو  درپیش  مختلف مسائل اور اور ان کے حل پر  غو رو خوض کیا جائے گا۔ اس ورکشاپ میں تمام ریاستی لیجسلیچر س کو  ای-ودھان پلیٹ فارم کو اپنانے اور  ودھان سبھاؤں میں ٹیکنالوجی کے استعمال سے  شفافیت ، جواب دہی  پیدا کرنے کے لئے ہمت افزائی کی جائے گی۔

جناب میگھوال نے  افتتاحی اجلاس میں مندوبین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  ایوان کی کارروائی  سے متعلق معلومات  بروقت دستیاب ہوسکے گی، جو  استعمال کرنے والوں کے لئے آسان ہوگی اور  تمام ارکان کے لئے قابل عمل ہوگی۔ انہوں نے  اپنے پارلیمانی تجربات  کا ذکرتے ہوئے بتایا کہ  کس طرح ڈیجیٹائزیشن، اور معلومات کی دستیابی اور اس کے استعمال سے ایوان اور اس کے ارکان کی  توانائی ، وقت  اور وسائل کو بچایا جاسکتا ہے اور  ان کی کارکردگی کو کئی گنا بڑھایا جاسکتا ہے۔ یہ ڈیجیٹل پہل شفافیت، جواب دہی  کو بڑھانے اور  ایوان کی کارروائی میں بدعنوانی کے  امکان کو کم سے کم کئے جانے کی سمت ایک بڑا قدم ہے۔

پارلیمانی امور کے سکریٹری جناب ایس این ترپاٹھی نے  بتایا کہ این ای وی اے ارکان پر مرکوز ایک ڈیجیٹل ایپلی کیشن ہے جو  قانون سازیہ کی روز مرہ کی کارکردگی کو ڈیجیٹل شکل میں پیش کرتی ہے اور جس میں دیگر کے علاوہ  کام کاج کی فہرست (ایل او بی) ، نوٹس ، بولیٹن-1 ، بولیٹن -2 ، اسٹار والے ؍ بغیر اسٹار والے سوالات  ، محکموں کے ذریعے دیئے گئے  جوابات ( سوال وجواب) ، بل  ، پیش کئے جانے والے ؍ زیر غور اور منظور کئے جانے والے بل ، کارروائی  کی تفصیل، ایوان کی کارروائی (زبانی) ، کمیٹیوں کی رپورٹ ، قانون وضابطے ،  ڈیجیٹل لائبریری،  عبوری کلینڈر ، حوالہ جاتی مواد ، وزارتوں کی تبدیلی ، رابطے ، بجٹ، پریس ریلیز وغیرہ شامل ہیں۔اس ایپلی کیشن میں ایوان کے ہر رکن کے لئے ایک محفوظ پیج ہوگا جس میں سوالات اور دیگر نوٹس وغیرہ داخل کئے جاسکتے ہیں۔

ایم این ای وی اے (این ای وی اے موبائل ایپ)  ایک غیر جانب دار اور استعمال کرنےو الوں کے لئے  ایسی آسان ایپلی کیشن ہے جو ہر ایک کو قانون سازیہ میں کئے گئے کام کاج  کے بارے میں ہر وقت  اور کبھی بھی معلومات فراہم کرسکتی ہے۔ یہ ورک فلو پر مبنی ایپ ہے جو  کلاؤڈ (میگھراج) میں نصب کی جاتی ہے اور ایوان کے چیئرمین کو ایوان کی کارروائی خوش اسلوبی سے چلانے کے ساتھ ساتھ ارکان کو ایوان میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں مدد کرتی ہے۔ این ای وی اے موبائل ایپ پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے اور یہ  اینڈرائڈ اور آئی او ایس موبائل کے لئے ایپ اسٹور پر دستیاب ہے۔

این ای وی اے نے مانسون اجلاس 2018 کی کارروائی کو براہ راست نشر کرنے اور لوک سبھا سے متعلق معلومات کو  اپ ڈیٹ کرنے میں اہم رول ادا کیا ہے۔ پنجاب ، اترپردیش ، بہار ، تمل ناڈو، سکم ، مدھیہ پردیش ، کرناٹک ، کیرالہ ، پڈوچیری ، منی پور کی اسمبلیاں پہلے ہی ا س ایپلی کیشن کو استعمال کررہی ہیں۔ پارلیمانی امور کی مرکزی وزارت  تمام ایوانوں کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اس کی مسلسل  تربیت فراہم کررہی ہے۔

اس افتتاحی اجلاس میں موجود اہم شخصیات میں این آئی سی کی ڈی جی  محترمہ نیتا ورما اور وزارت کے دیگر سینئر عہدیدار موجود تھے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More