37 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

چھٹے انڈیا انٹر نیشنل سِلک فیئر کا افتتاح عمل میں آیا

Urdu News

نئی دہلی، ٹیکسٹائل کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی ایرانی نے آج نئی  دہلی کے پرگتی میدان میں چھٹے انڈیا انٹرنیشنل سلک فیئر (آئی آئی ایس ایف) کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر موجود معززین میں ہندوستان میں ویتنام کے سفیر فام سان چاؤ تھے۔

اس تین روزہ میلے میں جموں و کشمیر سے تعلق رکھنےوالے 9 اور شمال مشرقی خطوں سے تعلق رکھنے والے 10 نمائش کاروں سمیت ملک بھرسے کُل 108 نمائش کار شرکت کر رہے ہیں۔

147 خریداروں نے آج میلے میں اپنی موجودگی کا اندراج کرایا۔سب سے زیادہ تعداد میں خریدار ویتنام  کے رہے۔ اس کے بعد سری لنکا، آسٹریلیا، کویت اور مصر کے خریداررہے۔ ہندوستان، چین کے بعد ریشم کی پیداوار کرنے والا دوسرا سب سے بڑا ملک ہے۔ ہندوستان ایک سرکردہ برآمدکار کی حیثیت سے ابھر کر آرہا ہے۔ ہندوستانی مصنوعات کی مانگ امریکہ، برطانیہ، ویتنام اور سری لنکا میں ہے۔ اس تین روزہ نمائش سے ریشم کی پیداوار، ریشم کی آمیزش والے پوشاکوں، کپڑوں  اور لوازمات میں مصروف عمل چھوٹے  درجے کی صنعتوں کے لئے 20 ملین امریکی ڈالر سے زائد کی تجارت ہونے کا امکان ہے۔

انڈین سلک ایکسپورٹ پرموشن کونسل  شرکاء کے ساتھ خریداروں کی بزنس ٹو بزنس میٹنگ کا انعقاد کر رہا ہے۔ اسی طرح سے شرکاء کے لئے ایک فیشن شو کا بھی اہتمام کر رہاہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More