31 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

زراعت اور کاروباری برادری کے درمیان مضبوط تعلق سے سماج کو فائدہ حاصل ہوگا: جناب دھرمیندر پردھان

Urdu News

نئی دہلی، پٹرولیم اور قدرتی گیس، نیز ہنرمندی کے فروغ اور تجارت و کاروبار کے وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے غذا کے عالمی دن کے موقع پر زرعی تحقیق سے متعلق ہندوستانی کونسل (آئی سی اے آر) کے ذریعہ منعقدہ زرعی اسٹارٹ اپ اور کاروباری کنکلیو میں شرکت کی۔ اس کنکلیو کا موضوع:ْنوجوان صنعت کاروں کے لیے زراعت  کے شعبے میں امکانات کی تلاش(اپائے)’ تھا۔ اس کنکلیو نے کاروباروی افراد، سرمایہ کاروں، پالیسی سازوں،  سائنسدانوں ،کاشتکاروں اور ٹیکنالوجی تیار کرنے والے افراد کو ایک ساتھ لا کر کھڑا کیا ہے، تاکہ مطلوبہ بیداری پھیلائی جاسکے اور بالخصوص زراعت کے شعبے میں ایک مستحکم کاروباری ماحول بنانے میں مدد  فراہم ہوسکے۔

ہنرمندی کے فروغ اور تجارت وکاروبارکے وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے زرعی کاروبارکے شعبے میں ہنرمندی کو یقینی بنانے میں مکمل تعاون فراہم کرنے کا یقین دلایا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ زراعت کے شعبے میں کاروباری افراد ملک کے ہر ایک ضلع تک پہنچیں گے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ہمارا طرز زندگی نہایت تیزی سے بدل رہا ہے۔ ٹیکنالوجی اور اختراع اس تبدیلی کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ زراعت کے شعبے میں ٹیکنالوجی بڑا رول ادا کرنے جارہی ہے۔ زراعت کے شعبے میں ٹیکنالوجیکل تحقیق کے نتیجے میں پیدا ہونے والے اختراعی مصنوعات کو بازار تک پہنچنا چاہیے اور سماج کواس سے فائدہ پہنچانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ زراعت اور کاروباری افراد کے درمیان مضبوط تعلق اس بات کو ضرور یقینی بنائے گا۔

جناب دھرمیندر پردھان نے  کنکلیو سے خطاب کرتے ہوئے زرعی صنعت کے موضوع پر یہ کنکلیو منعقد کرکے غذا کے عالمی دن کو ایک نئی جہت دینے کے لیے  زرعی تحقیق سے متعلق ہندوستانی کونسل (آئی سی اے آر) کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ اس کنکلیو  نے زراعت کے شعبوں میں اختراع پر مبنی  غذائی مصنوعات اور حل لے کر شرکت کرنے والے صنعت کاروں اور کاروباری افراد کو ایک موقع فراہم کیا ہے کہ وہ اس کلیدی شعبہ میں اپنے اختراعات کا مظاہرہ کریں اور اس پر مزید روشنی ڈالیں۔  انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان میں زراعت کے شعبے میں بنیادی تبدیلی آرہی ہے۔اب  ہم غذا کی قلت کے حامل ملک سے اضافی غذا رکھنے والے ملک بن چکے ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More