35 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

چوتھے فاؤنڈیشن ٹریننگ پروگرام میں شرکت کرنےوالے مرکزی صحت خدمات کے جنرل ڈیوٹی میڈیکل افسروں نے صدر جمہوریہ سے ملاقات کی

Urdu News

نئی دہلی: نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر میں چوتھے فاؤنڈیشن ٹریننگ پروگرام میں شرکت کرنے والے مرکزی صحت خدمات کے جنرل ڈیوٹی میڈیکل افسروں (جی ڈی ایم اوز)نے آج یعنی 23 جنوری 2020ء کو راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند سے ملاقات کی۔

نوجوان ڈاکٹروں سےخطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہمارے ملک نے لوگوں کو صحت خدمات فراہم کرنے میں بڑی کوششیں کی ہیں۔پولیو اور چیچک جیسی بیماریاں جو ایک زمانے میں بہت سے جانیں لے لیتی تھیں، اب انہیں شکست دی جاچکی ہے۔ٹیکہ کاری کے پروگرام میں تاثیر پیدا ہوتی جارہی ہے۔زچہ و بچہ کی شرح اموات میں کافی کمی ہوئی ہے، لیکن پھر بھی ہمیں بہت سے چیلنجوں کا سامنا ہے اور ہمیں ایک شاندار صحت نظام کے قیام میں ابھی بہت دور جانا ہے۔ ایک ایسا نظام جو کفایتی بھی ہو اور شہری اور دیہی دونوں علاقوں کے لوگوں کے لئے قابل رسائی ہو۔اس سلسلے میں یہ بڑے اطمینان کی بات ہے کہ حکومت نے سب کو صحت خدمات فراہم کرنے کو ترجیح کے طورپر مقرر کیا ہے۔ آیوشمان بھارت یوجنا کی زبردست کامیابی اس سلسلے کا اہم قدم ہے۔ہمیں اس کی رفتار قائم رکھنی ہے اور ڈاکٹر ایسا کرنے میں اہم رول ادا کریں گے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہمارے ملک میں بیماری کے دباؤ میں انقلابی نوعیت کی تبدیلی آرہی ہے۔ہمیں ٹی بی، ملیریا اور ڈینگو جیسی دور دور تک پھیلی ہوئی بیماریوں سے نمٹنا ہے اور ساتھ ہی ساتھ طرز زندگی کی وجہ سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے بھی نمٹنا، مثلاً ذیابیطس، موٹاپا ، ہائپرٹینشن اور ڈپریشن وغیرہ ۔انہوں نے ڈاکٹروں پر زور دیا کہ وہ صحت کے معاملے میں ہمہ جہت حکمت عملی اختیار کریں، یعنی احتیاط سے لے کر علاج، کمیونٹی کو بااختیار بنانا ، ریسرچ اور اختراع وغیرہ۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ ڈاکٹر کے طورپر انہیں صحت مند طرز زندگی کی حوصلہ افزائی میں ایک بڑا کردار ادا کرنا ہے۔ہم باضابطہ ورزش اور جسمانی سرگرمی کے ذریعے ، نیز یوگا اور مراقبے کے ذریعے اپنی زندگی میں بڑھتے ہوئے دباؤ کو کم کرسکتے ہیں۔ڈاکٹر صاحبان اس طرح کے طرز زندگی کو فروغ دینے میں بڑا اثر ڈال سکتے ہیں اور علاج معالجے کا کلچر پیدا کرسکتے ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More