40 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

چمپارن تقریبات کے پیش نظر بہار میں ٹوائلٹ مہم تیز کی گئی

Urdu News

نئی دہلی، سوؤچھ بھارت مشن (گرامین ) نے حال ہی میں چمپارن صد سالہ تقریبات کی اختتامی تقریب منائی۔ مشن نے ایک ہفتے چلنے والی ستیہ گرہ سے سوؤچھ گرہ مہم کی تقریبات بھی منائی۔ یہ مہم 3؍اپریل سے شروع ہوئی تھی، جو10 ؍اپریل تک چلی۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے بہار کے مشرقی چمپارن ضلعے موتیہاری میں تقریباً 20 ہزار سوؤچھ گرہیوں سے خطاب کیا۔

اس پروگرام کے پیش نظر پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کی وزارت نے بہار حکومت کے اشتراک سے 3 سے 10 اپریل کے درمیان ستیہ گرہ سے سوؤچھ بھارت مہم شروع کر کے ملک بھر میں سوؤچھتا کے پیغام کو پھیلانے کا کام کیا۔ ملک کے مختلف حصوں سے تقریباً 10 ہزار سوؤچھ گرہیوں کو بہار کیلئے مدعو کیا گیاتھا، جہاں انہوں نے  بہارکے 10 ہزار سوؤچھ گرہیوں کے ساتھ کام کیا تاکہ ریاست کے تمام 38 ضلعوں میں برتاؤ میں تبدیلی لائی جا سکے اور جَن آندولن کونئی جہت دی جا سکے۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ذریعے  سوؤچھ بھارت مشن گرامین کی 4 فوکس ریاستوں بہار، اترپردیش ، اڈیشہ اور جموں و کشمیر کے ڈسٹرکٹ کلکٹروں کےساتھ ایک ویڈیو کانفرنس کرنے کے بعد اس مہم  کیلئے ترغیب شروع ہوئی  تھی۔ اس ویڈیو کانفرنس میں وزیراعظم نےاس بات پر زور دیا تھا کہ مہاتما گاندھی کی 150ویں سالگرہ سے بڑھ کر اس کام کو مکمل کرنے کیلئے کوئی اور بڑی تحریک نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے ضلع سطح پر ٹیمیں تشکیل دیئےجانے کی اپیل کی تاکہ باپو کی چمپارن ستیہ گرہ کی 101ویں سالگرہ کے پیش نظر ترقی کو تیز کیا جا سکے۔

وزیراعظم کے خطاب سے تحریک پاکر چاروں ریاستوں کے ضلوں نےغیر معمولی ترقی کا مظاہرہ کیا۔  14؍مارچ سے 10؍اپریل 2018  کے دوران بہار نےاپنے 38 ضلعوں میں 10 لاکھ 20 ہزار ٹوائلٹ تعمیر کئے۔ اس سرگرمی کا بیشتر کام ستیہ گرہ سے سوؤچھ بھارت کے دوران دیکھاگیا، جہاں ریاست بھر میں 20 ہزار ستیہ گرہیوں کی سرگرمیاں اس مہم پر مرکوزرہیں۔ کچھ میڈیا آؤٹ لیٹس نے اس مدت کے دوران تعمیر کئے گئے ٹوائلٹس پر سوالات اٹھائے ہیں۔  بہار حکومت  کسی نا مکمل ٹوائلٹ کی نشاندہی پر کام کر رہی ہے، کیونکہ اس مہم کی مدت کے دوران گڑھے کھودے گئےتھے  اور بہار سرکار انہیں فوری طور پر مکمل کرنے پر توجہ دے رہی ہے۔مقامی انتظامیہ کی جانب سے اعداد و شمار کےبارے میں کسی بھی غلط  جانکاری دینے پر بہار سرکار سختی سے نمٹے گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More