38 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سائنس ٹیچروں کے خالی عہدوں کو پُر کرنا

Urdu News

نئی دہلی،27/مارچ ،مرکزی قوانین یاریاستی قوانین کے تحت قائم کی گئی یونیورسٹیاں خودمختار ادارے ہیں اور ان یونیورسٹیوں اور ان سے ملحق کالجوں میں خالی ٹیچنگ عہدوں کو پُر کرنے کی ذمہ داری یونیورسٹیوں کی ہے۔ تاہم یونیورسٹیوں اور ان سے ملحقہ کالجوں میں خالی اسامیاں پُر کرنے کے عمل کو یقینی بنانے کے لئے درج ذیل اقدامات کئے گئے ہیں۔

یونیورسٹی گرانٹس کمیشن یو جی سی نے یونیورسٹیوں اور کالجوں میں اساتذہ اور دیگراکیڈمک اسٹاف کی تقرری کے لئے کم از کم اہلیت سے متعلق ضابطے جاری کئے ہیں۔ اسی طرح سے کمیشن نے اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں معیارات کو برقرار رکھنے سے متعلق اقدامات 2010 بھی جاری کئے تھے۔ ضابطوں کے پیرا12.2میں یہ کیاگیا ہے کہ یونیورسٹی نظام میں سبھی منظور شدہ عہدے فوری طور پر پُر کئے جائیں گے۔

یونیورسٹیوں اور دیگر تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی کمی سے پیدا ہونے والی صورتحال کا تدارک کرنے کے لئے مرکزی تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی سبکدوشی کی عمر پہلے ہی بڑھا کر 65 برس کی جا چکی ہے۔

مرکزی یونیورسٹیوں کو اجازت دی گئی ہے کہ وہ اپنی آپریشنل ضرورتوں کے تحت یو جی سی کے ضابطوں کے مطابق دس فیصد تک، خالی عہدوں پر ایڈہاک /گیسٹ فیکلٹی/دوبارہ تقرری/معاہدے کی بنیاد پر تقرری کر سکتی ہیں۔

یو جی سی نے نومبر 2014میں سبھی مرکزی یونیورسٹیوں ، ریاستی یونیورسٹیوں اور ڈیمڈ یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں سے درخواست کی تھی کہ وہ اپنی اپنی یونیورسٹیوں میں خالی سبھی عہدوں کو پُر کرنے کے کام کو یقینی بنانے کے لئے سنجیدہ کوششیں کریں۔ ٹیچنگ عہدوں کو پُر کرنے کے معاملے پر صدرجمہوریہ کی صدارت میں 4 اور 5فروری 2015 کو منعقدہ مرکزی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں کی کانفرنس اور 4سے 6 نومبر 2015 نیز 16سے 18نومبر 2016 کے دوران منعقدہ وزیٹروں کی کانفرنس میں بھی تبادلۂ خیال کیا گیا تھا۔

یہ اطلاع فروغ انسانی وسائل کے وزیر مملکت ڈاکٹر مہیندرناتھ پانڈے نے آج لوک سبھا میں ایک سوا ل کے تحریری جواب میں دی۔

Related posts

8 comments

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More