28 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پی پی چوہدری کی بارباڈوس حکومت کے مختلف سینئر وزراء سے ملاقات، مختلف معاملات پر مذاکرات، متعدد شعبوں میں دو طرفہ تعلقات بڑھانے کے اقدامات

Urdu News

نئی دہلی۔  اپریل      قانون و انصاف اور کارپوریٹ امور کے مرکزی وزیر مملکت  جناب پی پی چودھری نے وزیر  صنعت، وزیر برائے بین الاقوامی کاروبار، تجارت اور چھوٹے کاروبار کی ترقی کے وزیر مسٹر ڈنولے انس؛ خارجہ امور اور غیر ملکی تجارت کے وزیر میکسن میک لین ، تعلیم، سائنس و ٹکنالوجی اور اختراعات کے وزیر رونالڈ ڈکوسٹا جونس جے پی  سمیت بارباڈوس حکومت کے مختلف سینئر وزراء  سے ملاقات کی۔

جناب چودھری نے صنعت، بین الاقوامی کاروبار، تجارت اور چھوٹے کاروبار کی ترقی کے وزیر مسٹر ڈنولے انس کے ساتھ ملاقات میں تجارت اور سرمایہ کاری، ٹیکس کاری، رابطہ، لاجسٹکس، ایم ایس ایم ای ، زرعی  پروسیسنگ اور صلاحیت سازی کے شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو بڑھانے کے اقدامات اور طریقوں پر تفصیلی بات چیت کی۔

خارجہ امور اور غیر ملکی تجارت کے وزیر مسز میكسن میک لین  کے ساتھ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ دلچسپی کے امور کے سلسلے میں مختلف کثیر جہتی فورم میں تعاون کے مسائل بات چیت ہوئی۔ جناب  چودھری نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی)  میں مستقل رکنیت کی مسلسل بھارت کی امیدواری کی حمایت کرنے کے لئے بھارت کے لوگوں اور ملک کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی جانب سے مسٹر میک لین کا شکریہ ادا کیا۔

ملاقات کے دوران وزیر خارجہ مسٹر میک لین نے جناب چودھری سے بارباڈوس میں فلم سازی، سیاحت کی صنعت اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں صلاحیت سازی وغیرہ میں اضافے کی طرح مختلف علاقوں میں مقامی لوگوں کو معیاری مہارت کی بنیاد پر تربیت فراہم کرنے کے لئے انفارمیشن ٹیکنالوجی سینٹر (آئی ٹی سی) کے قیام میں ہندوستان  کی مدد ، بارباڈوس میں واقع مختلف غیر ملکی طبی کالجوں میں پڑھ رہےہندوستان کے میڈیکل کے طلباء کو ویزا کی سہولت فراہم کرنے کے موضوع پر بات چیت کی۔

تعلیم، سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراعات کے  وزیر جناب رونالڈ ڈكوسٹا جونز جے پی نے جناب چودھری  کے ساتھ اپنی ملاقات کے دوران بارباڈوس میں غیر ملکی میڈیکل کالجوں میں بھی ہندوستان میں ایم سی آئی کے ذریعہ ملک کے میڈیکل کالجوں کے لئے بنائے گئے اعلی معیار کے مطابق معیار کو برقرار رکھنے کی  کی  یقین دہانی کرائی ۔ اس اجلاس کے دوران دونوں ملکوں کے مابین روابط کی اہمیت اور ہندوستانی طلباء اور ان کے والدین دونوں کے لئے ویزا اصلاحات کا مسئلہ بھی اٹھایا گیا.

جس طرح وزیر اعظم جناب  نریندر مودی نے جناب چودھری کو کیریبین جزائر  کے ممالک سینٹ ونسینٹ-گریناڈائنس اور باربادوس کے لئے مقرر کیا تھا، وہ ان کی امیدوں پر کھرے اترے اور ان کا باربادوس سفر انتہائی کامیاب رہا۔  یہ سفر دونوں ممالک کے لئے نفع بخش ثابت ہوا اور ہندوستان  اور مذکورہ ممالک کے درمیان باہمی تال میل بڑھانے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ اس سے عالمی سطح پر ہندوستان کے وقار میں اضافہ ہوگا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More