35 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پی ایم ایل ضوابط کی بجا آوری نہ کرنے والے این بی ایف سی سے کہا گیا ہے کہ وہ پی ایم ایل ضوابط کی پابندی کریں

Urdu News

نئی دہلی، منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ،2002 (پی ایم ایل اے ) اور متعلقہ ضوابط کے تحت  نان بینکنگ فائنا نشیل کمپنیز(این بی ایف سی ) سمیت رپورٹنگ اداروں (آرای) کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے گراہکوں کی شناخت کی تصدیق کریں ، ریکارڈز کو اپنے پاس رکھیں اور تمام معلومات ایف آئی یو-آئی این ڈی کے پاس جمع کریں۔ پی ایم ایل اے کے تحت مقررہ رپورٹس کو پُر کرنے کے عمل کو آسان بنانے کیلئے ایف آئی-آئی این ڈی نے ایف آئی این نیٹ  گیٹ وے پورٹل کے نام سے ایک پلیٹ فارم تیار کیا ہے۔ مقررہ رپورٹس کو پر کرنے کیلئے رپورٹنگ اداروں (آر ای) کیلئے یہ لازمی ہے  کہ وہ ایف آئی یو-آئی این ڈی کے  ایف آئی نیٹ گیٹ وے پورٹل کے ذریعے پہلے اپنا اور اپنے پرنسپل آفیسر (پی او ) کا اندراج کرائیں ۔

 چونکہ غیر رجسٹرڈ این بی ایف سی ، ایف آئی یو –آئی این ڈی کی رپورٹنگ حدود سے باہر رہتے  ہیں لہذا یہ ملک کے مالیاتی نظام کی سالمیت کیلئے خطرہ ہیں ۔ اس لئے ایف آئی یو –آئی این ڈی نے بجاآوری نہ کرنے والے ایسے نان بینکنگ فائنانشیل کی فہرست شائع کی ہے جنہوں نے پی ایم ایل ایکٹ اور پرنسپل آفیسر کے عدم اندراج سے متعلق ضوابط کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کی ہیں۔ مذکورہ سیٹ ایف آئی یو –آئی این ڈی کے ذریعے جاری کردی گئی ہے تاکہ بینکرس اس  طرح کے این ڈی ایف سی کے ذریعہ کئے جا رہے لین دین سے متعلق محتاط رہیں اور ہوشیار ہو جائیں۔

مزید براں پی ایم ایل ایکٹ اور ضوابط کے تحت تمام این پی ایف سی کیلئے اس امر کو ضروری بنایا گیا ہے کہ وہ اپنے  نامزد  ڈائریکٹر کی تفصیلات ایف آئی یو –آئی این ڈی کے پاس جمع کرائیں  ( یہاں یہ امرواضح رہے  کہ رپورٹنگ  اداروں (آرای) اور پرنسپل آفیسر (پی او) کا اندراج صرف آج لائن طریقے  سے  ایف آئی  این نیٹ گیٹ وے پورٹل (https://finnet.gov.in/) ، کے ذریعے ہی ممکن ہے ، جبکہ نامزد ڈائریکٹر کی تقرری ؍ تبدیلی سے متعلق اطلاع ، ایف آئی یو-آئی این ڈی کو تحریری شکل میں  ہی دینی ہوگی)۔

وہ تمام این بی ایف سی جو کہ مذکورہ  ضوابط  کی بجا آوری کرنے میں ناکام رہے ہیں اب ان کیلئے ضروری ہے کہ وہ اپنے روپرٹنگ ادارے (آرای)پرنسپل آفیسر (پی او)اور نامزد ڈائریکٹر کو  ایف آئی یو-آئی این ڈی کے ساتھ اندراج کرائیں ۔ آر ای اور  پی او کے اندراج کا طریقہ کار  ایف آئی یو-آئی این ڈی  کی ویب سائٹ  fiuindia.gov.in   پر دستیاب ہے۔

تمام غیر رجسٹرڈ این بی ایف سی سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اندراج سے متعلق کسی قسم کی معلومات  حاصل کرنے کے لئے سی ٹی آر سیل ، ایف آئی یو-آئی این ڈی  01124672138, ctrcell@fiuindia.gov.in  پر رابطہ کریں۔

ایف آئی یو-آئی این ڈی  ایسے  این بی ایف سی کا نام مذکورہ فہرست سے ہٹا دے گا جن کے اندراج کا عمل مکممل ہو جائے گا اور ماہانہ بنیاد پر اس فہرست پر نظر ثانی کی جائے گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More