29 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پورے بھارت میں ٹنکرنگ لیباریٹریوں کے قیام کے لئے 2441 اسکولوں کا انتخاب

Urdu News

نئی دہلی: انسانی وسائل کی ترقی کے وزیر مملکت جناب اوپیندر کشواہا نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریر ی جواب میں  مطلع  کیا کہ انسانی وسائل کی وزارت نے  آ ر اے اے کا آغاز کیا ہے ،جو سائنس اور ریاضی سے متعلق سرگرمیوں کے ذریعہ  بچوں کی سائنس اور ریاضی سیکھنے کےتئیں حوصلہ افزائی کرنے کے لئے ،اسکولی تعلیم اور اعلیٰ تعلیم کا ایک لائحہ عمل ہے ۔سانئس کے فروغ  کے لئے آراے اے کے تحت  جو کچھ  مداخلتیں  ہیں وہ اس طرح ہیں  :  اسکول میں سائنس  اور ریاِِضی کی لیباریٹریاں  قائم کرنا ،سائنسی میلوں اور سائنسی نمائشوں کا اہتمام کرنا  نیزضلع  کی سطح پر  صلاحیت کی تلاش کرنا  ۔  اسکولوں میں   ریاضی اور سائنس  کٹس      فراہم کرنا  ،طلبا کے  اعلیٰ تعلیمی اداروں کے دوروں کا اہتمام کرنا اور  طلبا کی سیکھنے کی صلاحیتوں کو فروغ دینا ۔

          پچھلے  تین برسوں کے دوران    راشٹر یہ مادھیمک شکشا ابھیان (آر ایم ایس اے )  کے تحت  اپر پرائمری سطح پر ریاضی اور سائنس کے اسااتذہ کی  ،  سروس میں رہتے ہوئے   ٹیچر ٹریننگ  ،  سیکھنے کو فروغ دینے سے متعلق  پروگرام ، کمپیوٹر کی مددسے سیکھنے   اور   اختراع   کے لئے  952.47 کروڑ روپے کی رقم کومنظوری دی گئی ۔

 نیتی آیوگ  ، ملک بھر کے اسکولوں میں ،اٹل اختراع مشن  کے تحت   اٹل ٹنکرنگ لیباریٹریز   (اے ٹی ایل ) قائم کررہا ہے ۔    اس اسکیم کا مقصد  چھوٹی عمر کے طلبا میں تجسس  اور تخلیق کا جذبہ  پیدا کرنا ، ان کے تخیل کو  فروغ دینا اور ان کی ذہن سازی    کرنا،  کمپیوٹر کے ذریعہ سوچنے کی صلاحیت کو فروغ دینا   اور دوسروں کو دیکھ کر سیکھنا  وغیرہ جیسی سرگرمیوں  کی  حوصلہ افزائی کرنا ہے۔  اے ٹی ایل قائم کرنے کے لئے پورے ملک میں  اب تک  1241  اسکولوں کو منتخب کیا گیا ہے ۔

 نصاب سے متعلق قومی لائحہ عمل ( این سی ایف  ) 2005  میں        بھارت میں سائنسی تعلیم میں کایا پلٹ  کی تجویز  پیش کی گئی تھی ۔ این سی ایف 2005  کے مطابق سوال پوچھنے کی صلاحیتوں کی، زبان کو مستحکم بناکر  حوصلہ افزائی کرنی چاہئے ۔  اسکولوں کو چاہئے کہ وہ  تحقیقی صلاحیت کو  اکسانے  ، ایجادات کرنے   اورتخلیق کرنے  کا جذبہ  پیدا کرنے کے پر زیادہ سے زیادہ توجہ دیں ۔

 این سی ای آر ٹی    بھی  بچوں میں  سائنسی  رجحان کو فروغ دینے کے مقصدسے ہرسال قومی سائنسی نمائش کا انعقاد کرتی ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More