35 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم مشرقی پیرفرل ایکسپریس وے اور دلی -میرٹھ ایکسپریس وے کے پہلے مرحلے کا افتتاح کیا

Urdu News

نئی دہلی؛ وزیر اعظم جناب نریندر مودی اتوار کو دلی اور قومی راجدھانی خطے میں نوتعمیر شدہ  دو ایکسپریس وے ملک کو وقف کیا ۔ ان میں سے پہلا چودہ لین اور رسائی کنٹرول والا دلی-میرٹھ ایکسپریس وے کا پہلا پیکج جو کہ نظام الدین پل سے دلی اتر پردیش سرحد تک پھیلا ہوا ہے ملک کو وقف کیا ۔ دوسرا پروجیکٹ جو کہ 135 کلومیٹر لمبا مشرقی پیریفرل ایکسپریس وے ہے جو کہ ملک کو وقف کیا ۔ یہ قومی شاہراہ 1 پر کونڈلی سے قومی شاہراہ 2  پلول تک پھیلا ہوا ہے۔

دلی میرٹھ ایکسپریس وے کی تکمیل سے قومی راجدھانی سے میرٹھ اور مشرقی اترپردیش اور اتراکھنڈ کے سفر میں لگنے والے اوقات میں خاطر خواہ کمی آئے گی۔

دلی میرٹھ ایکسپریس وے کے افتتاح کے بعد جب وزیر اعظم نے شاہراہ کا معائنہ کرتے ہوئے  ایک کھلی جیپ میں نوتعمیر شدہ سڑک پر کچھ کلومیٹر تک سفر کیا تو لوگوں نے  ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔

مشرقی پیریفیرل ایکسپریس وے اُن ٹریفک کو جن کی منزل دلی نہیں ہے انہیں دوسری طرف موڑ کر بھیڑ کم کرنے اور آلودگی کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

اس موقع پر باغپت میں ایک عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے یہ امید ظاہر کی کہ پورا دلی میرٹھ ایکس پریس وے بہت جلد مکمل ہو جائے گا۔  انہوں نے کہا کہ مشرقی پیریفرل ایکسپریس وے دل میں ٹریفک کم کرنے  میں مددگار ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جدید بنیادی ڈھانچہ عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں اہم رول ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے بنیادی ڈھانچے کی تیاری کے سلسلے میں کیے جا رہے اقدامات کا ذکر کیا۔ انہوں نے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی رفتار کا بھی ذکر کیا۔

خواتین کو تفویض اختیار کے سلسلے میں وزیراعظم نے کہا کہ کس طرح سوچھ بھارت مشن کے تحت بیت الخلاء کی تعمیر اور اجولا یوجنا کے تحت ایل پی جی کنکشن کی فراہمی ان کی زندگی کو آسان بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مدرا یوجنا کے تحت13 کروڑ قرض فراہم کیے گئے ہیں جن میں سے 75 فیصد خواتین تاجروں کو فراہم کیے گئے ہیں۔

وزیراعظم نے درج فہرست ذاتوں اور پسماندہ طبقات کے لیے کیے جا رہے اقدامات کا بھی ذکر کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس سال کے عام بجٹ میں دیہی اور بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کرنے کے لیے 14 لاکھ کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More