38 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پلاسٹک کرۂ ارض کیلئے خطرناک ہےاور ہر انسان کی ذمہ داری ہےکہ وہ ہماری مستقبل کی نسل کو بچانے کیلئےروز مرہ کی زندگی میں پلاسٹک کااستعمال کم سے کم کرے: جی کشن ریڈی

Urdu News

نئی دہلی، قدرتی وسائل کے ضرورت سے زیادہ استعمال  سے آب و ہوا میں  تیزی سے تبدیلی آ رہی ہے اور اس سے کرۂ ارض پر  ماحولیاتی عدم توازن  بڑھ رہا ہے۔لہذا وقت کی ضرورت  ہے کہ ہم اپنے ماحول کو بچانے کے لئے ایک متوازن ڈھنگ سے اپنے قدرتی وسائل کا استعمال کریں ۔ پلاسٹک کرۂ ارض کے لئے انتہائی خطرناک ہے اور ہر انسان کی ذمہ داری ہے کہ وہ مستقبل کی نسل کو بچانے کے لئے روزمرہ کی زندگی میں پلاسٹک کا استعمال کم سے کم کرے۔ آج یہ بات داخلی امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب جی کشن ریڈی نے کہی۔ دریں اثنا آج نئی دلی میں پلاسٹک کے ایک بار کے استعمال کو کم کرنے پر ایک مہم کا آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر این ڈی ایم سی کی طرف سے شجرکاری اور پلگنگ مہم کا اہتمام کیا گیا۔

جناب کشن ریڈی نے کہا کہ ہندوستان کے وزیراعظم نے قوم سے ماحولیات کو بچانے ا ور ہماری زندگیوں میں ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک کو کم کرنے کے لئے لال قلعہ کی فصیل سے  اپیل کی تھی۔اس کے مطابق ماحولیات کو بچانے کی ذمہ داری بلدیاتی اداروں یا صرف حکومت کی نہیں ہے، بلکہ یہ ہر شہری کی یکساں ذمہ داری ہے اور اسے اس کو ایک عوامی تحریک بنانا چاہئے۔ انہوں نے نئی دلی میں ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے اور فضائی آلودگی کی سطح کو کم کرنے کے لئےزیادہ کوششیں کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

مرکزی وزیر  جناب کشن ریڈی نے اسکول کے طلبہ، اساتذہ، صبح چہل قدمی کرنے والوں اور افسروں کو ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک سے گریز کرنے کا حلف دلایا۔ انہوں نے خود کوڑاکرکٹ اٹھاکر نہرو پارک میں پلگنگ مہم کے لئے این ڈی ایم سی اسکولی طلبہ کی ٹیموں کوجھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس موقع پر اسکولی بچوں نے نکڑ ناٹک پیش کیا، جو کافی معلوماتی تھا۔ اس کا مقصد  ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک سے گریز کرنے کے بارے میں بیداری پھیلانا ہے۔

اس موقع پر  چیف سکریٹری، دلی کم  آفیشئٹنگ چیئرمین، این ڈی ایم سی  جناب وجے کمار دیو بھی موجود تھے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More