38 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پرکاش جاوڈیکر نے دور درشن کے ذریعہ تیار حب الوطنی کا ترانہ وطن جاری کیا

Urdu News

نئی دلّی،  مرکزی وزیر جناب پرکاش جاوڈیکر نے یوم آزادی، 2019 کے منائے جانے کے موقع پر دور درشن کے ذریعہ تیار حب الوطنی کا ترانہ ”وطن“ آج یہاں جاری کیا۔

            یہ ترانہ نیو انڈیا کو خراج پیش کرتا ہے۔ یہ ترانہ  حال ہی میں لانچ کئے گئے ”چندر یان۔ 2  کی کامیابی کے پس پشت نظریہ اور عزم سمیت حکومت کے متعدد اہم اقدامات کو اجاگر کرتا ہے۔ یہ ترانہ ہماری مسلح افواج کے بہادرانہ اور گراں قدر کارناموں اور ملک کے لئے جام شہادت نوش کرنے والوں کو بھی خراج عقیدت پیش کرتا ہے۔

            اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جناب جاوڈیکر نے اس ترانے کی تیاری کے لئے دور درشن اور پرسار بھارتی کو مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ترانہ اس سال یوم آزادی کی تقریبات میں نیا جوش و خروش اور نئے رنگ بھرے گا۔

            اس خصوصی ترانے کو بالی وڈ کے مشہور گلو کار جناب جاوید علی نے گایا ہے اور نغمہ نگار جناب آلوک شریواستو نے تحریر کیا ہے اور جناب دشینت نے موسیقی سے سجایا ہے اور دور درشن، پرسار بھارتی نے پیش کیا ہے۔ آکاش وانی اور دور درشن کے تمام اسٹیشنوں اور کیندروں سے پیش کئے جانے والے اس ترانے کو دور درشن اور وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے تمام ایف ایم اسٹیشنوں، تفریحی چینلوں اور نیوز چینلوں، سوشل میڈیا اور دیگر تمام مواصلاتی پلیٹ فارموں کے ذریعہ ملک کے زیادہ سے زیادہ شہریوں کو اس سے لطف اندوز ہونے، شیئر کرنے اور اس ترانے کے ساتھ یوم آزادی کی تقریبات منانے کی غرض سے اسے کاپی رائٹ حقوق سے آزاد  رکھا گیا ہے۔

            پرسار بھارتی کے چیئر مین ڈاکٹر اے۔ سوریہ پرکاش، سی ای او پرسار بھارتی جناب ششی شیکھر ویمپتی، ڈائرکٹر دور درشن، محترمہ سپریہ ساہو، ڈائرکٹر دور درشن نیوز، جناب مینک اگروال، ڈائرکٹر جنرل آل انڈیا ریڈیو، جناب ایف، شہر یار کے علاوہ وزارت اطلاعات و نشریات اور پرسار بھارتی کے دیگر سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More