37 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پردھان منتری مدرا یوجنا ایک تاریخی و انقلابی اسکیم ہے : نائب صدر جمہوریہ

Urdu News

نئی دلّی: نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے پردھان منتری مدرا یوجنا ( پی ایم ایم وائی )کو ایک تاریخی و انقلابی اسکیم بتاتے ہوئے اس کی ستائش کی ہے او رکہا ہے کہ اس کا مقصد سماج کے محروم اور بے سہارا طبقے کو با اختیار بنانا ہے ۔نائب صدر جمہوریہ نے مذکورہ اسکیم کو لانچ کئے جانے کے تین سال مکمل ہونے کے موقع پر اس اسکیم کے استفادہ کنندگان سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ اس اسکیم کے تحت 12 کروڑ کی ریکارڈ تعداد نے قرض حاصل کیا ہے ۔ نائب صدرجمہوریہ نے کہا کہ مدرا یوجنا کا اصل مقصد لوگوں کو اپنے پیروں پرکھڑا کرنا ہے ۔ قرض حاصل کرنے والوں میں اکثریت محروم طبقے مثلاً ماہی گیروں ، تاڑی نکالنے والوں ، جولاہوں ، سناروں ، لوہاروں اوردیگر پر مشتمل ہے ۔
خود روزگاری کے فروغ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے نائب صدر نے کہا کہ حکومت تنہا سب کو روزگار فراہم نہیں کر سکتی اور اس طرح کی اسکیمیں انہیں اپنے پاؤں پر کھڑا کر نے میں مدد دیں گی ۔ مدرا یوجنا سستی شرح سود پر قرض فراہم کرانے میں انٹرپرینیور کی بھی مدد کرے گی ۔ انہوں نے اسکیم کے موثر عمل در آمد کے تئیں لوگوں کے درمیان موثر بیداری پیدا کرنے پر حکومت کی ستائش کی ۔
نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ یہ تاریخی اسکیم استفادہ کنندگان خواتین کو اپنے والدین یا شوہر پرانحصارکئے بغیر خود کفیل بنانے میں مدد کرے گی ۔ اس طرح کی اسکیمیں نہ صرف لوگوں کو با اختیار بنائیں گی بلکہ موثر انداز میں مالیاتی شمولیت کو بھی بڑھاوا دیں گی ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More