28 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پانچ ٹریلین امریکی ڈالر کی ہندوستانی معیشت کا ویژن

Urdu News

نئی دہلی، ورکنگ گروپ نے ،  جسے 2025 تک 5ٹریلین امریکی ڈالر کی معیشت کے حصول کیلئے ایک روڈ میپ تیار کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، اپنی رپورٹ تیار کی ہے اور یہ مزید تجاویز کے لئے شراکت داروں کو بھیجی جا رہی ہے۔ ورکنگ گروپ ، حکومت اور صنعت کی شرکت کے ساتھ کامر س اور صنعت کی وزارت میں انڈسٹریل پالیسی  اور پرموشن  کے محکمے کی طرف سے تشکیل دیا گیا تھا۔اس گروپ نے امنگوں اور صلاحیت کو بہتر طور پر سمجھنے کے لئے شراکت داروں کے ساتھ سرگرمی اور وسیع بنیاد پر صلاح مشورےکئے۔ اس کام کو آگے بڑھانے کے لئے شعبہ جاتی ذیلی گروپوں کو بھی تشکیل دیا گیا تھا۔

ہندوستان  دنیا کی سب سے تیز ابھرتی ہوئی  بڑی معیشت ہے اور فی الحال اس کا  دنیا کی 6 سب سے بڑی معیشت میں شمار ہوتا ہے۔ وسط مدت میں شرح ترقی کی قیاس آرائی حوصلہ افزا اور ہندوستان  کے لئے پُرامید ہے ۔اس بات کے مثبت اشارے ہیں کہ ہندوستان  2025 تک 5 ٹریلین امریکی ڈالر کی معیشت حاصل کر لےگا۔معیشت کا موجودہ ڈھانچہ اور ابھرتی ہوئی جہتیں  ہمیں زراعت اور متعلقہ سرگرمیوں سے ایک ٹریلین امریکی  ڈالر ، مینوفیکچرنگ سے ایک ٹریلین اور خدمات سے 3 ٹریلین امریکی ڈالر کے نشانے کو حاصل کرنے کی بنیاد فراہم کرتے ہیں۔

حکومت نے شرح نمو پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے  بہت سے شعبوں میں اقدامات کئے ہیں۔ زراعت میں حکومت کی توجہ زیادہ آمدنی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ پیداوار بڑھانے پر بھی ہوگی۔ آمدنی  پر توجہ  دینے سے اس سیکٹر کی ضروری توسیع کے حصول کی سمت ایک وسیع گنجائش فراہم ہو سکے گی۔ مجوزہ صنعتی پالیسی 2018 شعبہ وار  ایجنڈے سے متعلق ایک جامع احاطہ مستقبل کی صنعتوں کے لئے فراہم کرتی ہے اور ساتھ ہی ساتھ ایک عالمی مسابقتی ہندوستانی صنعت کا خاکہ بھی پیش کرتی ہے، جو اپنے آپ میں ہمہ گیر اورشمولیت پر مبنی ہو۔

مخصوص خدمات سیکٹروں کی توسیع کو تیز کرنے کیلئے چمپئن سروسیز سیکٹر کی پہل بھی شامل ہے۔ ورکنگ گروپ نے ان اقدمات کیلئے پہل کی ہے اور  5ٹریلین معیشت کے نشانے کے حصول کیلئے ایک نئی جہت کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More