32.1 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ٹرائیفڈ اور‘‘ ٹرائبس انڈیا’’ آج ‘‘ پنچ تنتر کلیکشن اور محترمہ میری کوم کو برانڈ ایمبسڈر’’ کے طور پر پیش کریں گے

Urdu News

نئی دہلی۔ قبائلی امور کی وزارت کے تحت، آج یعنی 27 ستمبر 2018 کو  وگیان بھون، واقع نئی دلی میں ٹرائیفڈاور ٹرائبس انڈیا کے ذریعے ‘‘ پنچ تنتر کلیکشن اور محترمہ میری کوم کوبھارتی قبائل کا  برانڈ ایمبسڈر’’ بناکر پیش کیا جائے گا۔  قبائلی امور کے وزیر جناب جوال اورام بھارتی کھیل کود کی دنیا کی اساطیری شخصیت اور عالمی مکہ باز محترمہ میری کام کو ‘‘ ٹرائبس انڈیا ’’ کی برانڈ ایمبسڈر کے طور پر متعارف کرائیں گے۔ موصوف ‘‘پنچ تنتر دیوالی کلیکشن’’ کا بھی آغاز کریں گے۔ قبائلی امور کے وزیر مملکت جناب جسونت سنگھ سمن بھائی بھبھور اور قبائلی امور کے محکمے کےسکریٹری جناب سدرشن بھگت،  ٹرائیفڈ کے منیجنگ ڈائرکٹر جناب دیپک کھانڈیکر  اور جناب روی کرشن بھی اس موقع پر موجود رہیں گے۔

 قبائلی فنی نمونوں سے متعلق پنچ تنتر رینج کے تحت ہتھ کرگھا اور دستکاری اشیا شامل ہیں، جو عالمی مکے باز چمپئن محترمہ میری کوم سےترغیب حاصل کرکے تیار کی گئی ہیں اور اسی جذبے کے تحت انہیں فروغ بھی دیا جارہا ہے۔  پنچ تنتر کا مخصوص کلیکشن محنت شاقہ کی خوبیوں، نظم و ضبط ، عزم مصمم اور اس لگن کی علامت ہے ، جو محترمہ میری کوم ، جو کہ ٹرائبس انڈیا کی برانڈ ایمبسڈر ہیں،  کا اصول زندگی رہا ہے۔  جیسا کہ اس کلیکشن کے نام سے ظاہر ہوتا ہے ، یہ میری کام کا طاقتور‘ پنچ ’ہے، جو اُس کڑی محنت اور لگن کا نتیجہ ہے، جس نے انہیں کامیابی کی بلندیوں تک پہنچایا ہے۔ یہ کلیکشن فنی اور دستکاری پر مشتمل شاہکار نمونوں کو بنانے میں قبائلی ماہر صناعوں کی محنت شاقہ اور لگن کا بھی مظہر ہوگا۔

پنچ تنتر ایسی عمدگی اور طاقتور قبائلی وراثت کا شاندار مجموعہ ہے، جس میں متعدد نسلی اور روایتی قبائلی دستکاری اور ہتھ کرگھا مصنوعات مثلاً ساڑی، اسٹول، دوپٹہ، شال، کرتا/ کرتی، لیمپ شیڈس (قندیل) اسکائی لینٹرنس، دیا، تحفے میں دئیے جانے والی اشیا وغیرہ شامل ہیں جوخاص طور پر آنے والی دیوالی کےتیو ہار کی مناسبت سے تیار  کی گئی ہیں۔

ٹرائیفڈ ٹرائبس انڈیا شوروم، آدی مہوتسو/ نمائشوں اور مختلف النوع ای- کامرس پلیٹ فارموں مثلاً امیزن، فلپ کارٹ، اسنیپ ڈیل اور جی ای ایم کے نیٹ ورک کے توسط سے قبائلی مصنوعات کو فروغ دیتا ہے۔ یہ تمام ذرائع  ،قومی اور بین الاقوامی منڈیو ں کو ان اشیا ءسے متعارف کراتے ہیں۔ ٹرائیفڈ، زیادہ سے زیادہ قبائلی صناعوں کو ان کی روزی روٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے اور ان کی اقتصادی حالت کو مستحکم بنانے کی غرض سے اپنے دائرہ کار میں لے آیا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More