33 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ٹارگٹ اولمپک پوڈیم اسکیم (ٹاپس) کے تحت ونیش فوگٹ کیلئے ہنگری اور پولینڈ میں 40 دنوں کی بیرون ملک کوچنگ کیمپ کی منظوری دی گئی

Urdu News

نئی دہلی۔  ٹارگٹ اولمپک پوڈیم اسکیم (ٹاپس) کے تحت حکومت نےخاتون  پہلوان ونیش فوگٹ کے لیے40 روزہ تربیتی کیمپ کو منظوری دی ہے۔ اس دوران ونیش فوگٹ کے ساتھ ان کے ذاتی کوچ وولر آکوس ، کشتی مقابلے میں ان کی ساتھی پرینکا فوگٹ اور ان کی فزیوتھیراپسٹ پورنیما رمن نگومدیر بھی ہوں گی۔  اس کیمپ کا انعقاد 28 دسمبر ، 2020 سے 24 جنوری 2021 تک ،  پہلے ہنگری کے بوڈاپیسٹ میں وساس اسپورٹس کلب میں اوراس کے بعد  24 جنوری سے 5 فروری 2021 تک پولینڈ کے سیزکریک میں اولمپک ٹریننگ سینٹر میں ہوگا اور اس پر مجموعی طور پر تقریبا 15.51 لاکھ روپے خرچ ہوں گے ،  اس میں ہوائی کرایہ ، مقامی نقل و حمل ، بورڈنگ اور قیام کے اخراجات اور جیب خرچ شامل ہیں۔ونیش  فوگٹ  ٹارگیٹ اولمپک پوڈیم اسکیم کا ایک حصہ ہیں۔

اس تربیتی کیمپ کی منصوبہ بندی فوگٹ کی ذاتی کوچ وولر آکووس نے کی ہے ، اس کیمپ کی مدد سے ونیش کو اپنے  وزن کے زمرے میں بہت سی یورپی پہلوانوں کے ساتھ کھیلنے اور اپنی تکنیکی نیز چستی سے متعلق پہلوؤں کو بہتر بنانے کا موقع  فراہم ہوگا۔

ونیش فوگٹ بیرون ملک تربیتی کیمپ  سے بہت پر امید ہیں ۔ انہوں نے کہا ، “ایک پہلوان کی حیثیت سے مجھے اپنی سطح کو جاننے کی ضرورت ہے اور اس سے مجھے اچھی پہلوانوں کے ساتھ کھیلنے کے مواقع حاصل ہوں گے جن سے مجھے یہ جاننے میں بہت مدد ملے گی کہ میں کہاں کھڑی ہوں۔ “

ونیش فوگٹ  نے 2019 کے ورلڈ چیمپین شپ میں 53 کلوگرام زمرے کے مقابلے میں کانسہ کا تمغہ جیت کر ٹوکیو اولمپکس کے کوالی فائی کر لیا ہے۔ ٹوکیو اولمپکس کا انعقاد جولائی تا اگست 2021 میں کیا جائے گا۔ فوگٹ انڈین اسپورٹس اتھاریٹی  (ایس آئی اے) لکھنؤ میں اکتوبر 2020 سے منعقدہ خواتین پہلوانوں کے لیے قومی کیمپ میں شامل تھیں۔ کورونا وائرس کے باعث  لاک ڈاؤن سے پہلے ان  کا آخری  مقابلہ نئی دہلی میں فروری میں منعقدہ ایشین سینئر چیمپیئن شپ تھی جہاں انہوں نے کانسے  کا تمغہ حاصل کیا تھا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More