21 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر کامرس نے کمپیوٹر سافٹ وئیر اور الیکٹرانکس کی برآمدات سے متعلق اسٹریٹیجک پیپر جاری کیا

Urdu News

نئی دہلی؛ الیکٹرانکس اور کمپیوٹر سافٹ وئیر برآمدات کو فروغ دینے والی کونسل (ای ایس سی) نے 2022 تک امریکہ کو سافٹ وئیر کی برآمدات میں اضافہ کرکے 178 بلین امریکی ڈالر کرنے کے لیے ایک اسٹریٹیجی پیپر تیار کیا ہے۔ کامرس و صنعت اور شہری ہوابازی کے مرکزی وزیر جناب سریش پربھاکر پربھو نے گذشتہ روز نئی دلی میں ایک اسٹریٹجی پیپر جاری کیا۔ وزیر موصوف نے ہندوستان کے کمپیوٹر سافٹ وئیر،  آئی ٹی ای ایس اور الیکٹرانکس برآمدات کو  فروغ دینے کے لیے ایک اسٹریٹجی تیار کرنے کی اس پہل کے لیے ای ایس سی کی کوششوں کی ستائش کی۔  جناب سریش پربھو نے مزید کہا کہ حکومت ہند  روایتی بازاروں میں برآمدات کو  فروغ دینے  اور افریقہ، لاطینی امریکہ اور دولت مشترکہ کے آزاد ممالک میں برآمدات کے لیے صنعت کو تمام ممکنہ مدد فراہم کرائے گی۔  انھوں نے کہا کہ حکومت آئی سی ٹی برآمدات کو فروغ دینے کے لیے  اور برآمدات پر فوکس کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ یونٹوں کو ترغیب دینے کے لیےمؤثر اقدامات کرنے کے کام کررہی ہے۔

اسٹریٹجی پیپر میں پالیسی کی سطح کی کچھ تبدیلیوں کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے، جو کہ  بہت اہمیت کی حامل ہیں، ان میں امریکہ کے ساتھ ویزا کے مسائل، یوروپی ممالک تک پروفیشنلز کی بہتر رسائی ، امریکہ کے ساتھ  مختلف معاہدوں کو یکجا کرکے ان پر جلد از جلد دستخط کرائے جائیں، آئی ٹی کے اہم  مراکز میں انکیو بیشن مراکز اور زبان کی قابلیت کی سہولیات کا قیام شامل ہے۔  سافٹ وئیر  اور آئی ٹی ایس کی برآمدات کے لیے کاروبار کا موجودہ ماڈل کام کی آؤٹ سورسنگ کے لیے ہی موذوں ہے۔ہندوستان چونکہ زیادہ تر  پروڈکٹ سالیوشن ہی فراہم کرات ہے اس لیے  افریقہ اور مشرق وسطیٰ جیسے ابھرتے ہوئے بازاروں  کے لیے  ایک مختلف ماڈل کی ضرورت ہے۔  امریکہ اور یوروپ میں سافٹ وئیر  اور آئی ٹی ای ایس کی برآمدات کے لیے  بہت زیادہ امکانات موجود ہونے کے باوجود اختراع اور ٹیکنالوجی کی قیادت کی خامیوں کے باعث چھوٹی کمپنیاں اس معاملے میں کوئی نمایاں کارکردگی انجام نہیں دے رہی ہیں۔  اس پیپر میں پالیسی سے متعلق، بازار سے متعلق ایسی مخصوص باتیں اور  تفصیلات  پیش کی گئی ہیں، جن سے ہندوستانی سافٹ وئیر اور خدمات کی برآمدات کے شعبے کی کایا پلٹ ہوسکتی ہے۔ جو مخصوص تجاویز پیش کی گئی ہیں، ان میں سافٹ اور ہارڈوئیر  کی موذوں بلینڈنگ، برآمدات کے نئے بازار تیار کرنا، مالی ترغیبات اور  مخصوص ممالک کو مخصوص سافٹ وئیر  کی برآمدات کو فروغ دینے کے اقدامات شامل ہیں۔

کامرس و صنعت کے مرکزی وزیر جناب سریش پربھاکر پربھو  نئی دلی میں الیکٹرانکس اور کمپیوٹر  سافٹ وئیر کی برآمدات سے متعلق کونسل  کے ذریعے تیار کیے گئے ہندوستان کے کمپیوٹر سافٹ وئیر آئی ٹی ای ایس اور لیکٹرانکس برآمدات سے متعلق  اسٹریٹجی پیپر اور کاروباری منصوبے کا اجراءکرتے  ہوئے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More