28 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر مملکت ڈاکٹر جیتندر سنگھ کو میگھالیہ میں جی ایس ٹی کے نفاذ کے بارے میں جانکاری دی گئی

Urdu News

 نئی دہلی۔ جولائی     شمالی  مشرقی خطے کی ترقی (ڈی او این ای آر) کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ، وزیر اعظم کے دفتر ، عملے ، عوامی شکایات پنشن ، ایٹمی توانائی  اور خلاء کے وزیر مملکت  ڈاکٹر جیتندر سنگھ کو  آج یہاں رکن پارلیمنٹ  جناب کونرد  سنگما کی زیر قیادت عوامی نمائندوں اور سول سوسائٹی کے کارکنان کے ایک وفد نےمیگھالیہ میں جی ایس ٹی کے نفاذ میں ہوئی پیش رفت کی جانکاری دی ۔

ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے 30 جون اور یکم جولائی کی درمیانی شب سے شروع ہونے والی نئی ٹیکس اصلاحات ’’ایک ملک ، ایک ٹیکس –  جی ایس ٹی ‘‘ کو اپنانے کے لیے ملک کے بقیہ حصوں  کے  ساتھ میگھالیہ کے عوام کی جانب سے تعاون اور مسلسل مثبت رد عمل کی تعریف کی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ نہ صرف ملک کے بقیہ حصوں میں ہونے والی اقتصادی اصلاحات میں شامل ہونے کے لیے شمالی مشرقی ریاست کے میلان کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے  بلکہ اس بات کا اعادہ بھی ہے کہ میگھالیہ کے عوام  وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیر قیادت تیز رفتار ترقی اور اور اصلاحات کے سفر کا حصہ بننا چاہتے ہیں ۔

جناب سنگما نے ڈاکٹر جیتندر سنگھ کے سامنے  ایکسائز اور کسٹمز  چیف کمشنر کے دفتر کی شیلونگ سے گوہاٹی   مجوزہ منتقلی کا مسئلہ اٹھایا ۔ انہوں نے کہا کہ جی ایس ٹی کے نفاذ میں ایکسائز اور کسٹمز کمیشن کی قابل تعریف کام کو دھیان میں رکھتے ہوئے اس منصوبے پر غور کیا جائے گا تاکہ چیف کمشنر کا دفتر شیلونگ میں ہی رہے  جیسا کہ گذشتہ کئی برسوں سے رہا ہے ۔

ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے جناب  کونرد سنگما کو بتایا کہ کہ وہ وزیر مالیات کے سامنے ایکسائز اور کسٹم کے چیف کمشنر  آفس کے شیلونگ میں رہنے کے امکانات  پروزیر مالیات کے تبادلہ خیال کریں گے ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More