26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

دفاع کے وزیر مملکت ڈاکٹر سبھاش بھامرے نے این سی سی کی مرکزی مشاورتی کمیٹی کی میٹنگ کی صدار ت کی

Urdu News

 نئی دہلی، ۔دفاع کے وزیر مملکت ڈاکٹر سبھاش بھامرے نے آج یہاں نیشنل کیڈٹ  کور این سی سی کی سینٹرل مشاورتی کمیٹی کی 50ویں میٹنگ کی صدارت کی ۔ ڈاکٹر بھامرے نے اپنے صدارتی خطبے میں تربیت مہم جو سماجی خدمات اور کمیونٹی کی ترقی سے متعلق مختلف سرگرمیوں میں این سی سی کے کیڈٹوں کی کارکردگی پر ان کی ستائش کی۔

کمیٹی نے تربیت کوششوں کی اصلاح کرنے کے لیے مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا ، تاکہ این سی سی ملک کے نوجوانوں کے کردار اور قائدانہ صلاحیت سازی کی سمت میں ایک بہترین ڈھنگ سے کارکردگی جاری رکھ سکے۔وزیر موصوف نے ملک کی تعمیر میں این سی سی کی کوششوں کی ستائش کی۔

این سی سی کے اس وقت 13 لاکھ کیڈٹس ہیں اور وہ ان کیڈٹوں کی تعداد 15 لاکھ اور اس سے آگے توسیع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ مرکزی مشاورتی کمیٹی نے اس ادارے کو مزید موثر بنانے کے لیے سرگرمیوں، پہل اور دیگر پروگراموں کا جائزہ لیا ، تاکہ لازمی مقاصد کو حاصل کیا جاسکے۔ میٹنگ میں بحریہ کے سربراہ ایڈمرل سنیل لامبا فوج کے سربراہ جنرل وپن راوت، فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل وی ایس دھنووا، دفاعی سیکریٹری سنجے مشرا، دفاعی خدمات کے مالی مشیر ایس کے کوہلی ، این سی سی کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل ونود وششٹ ارکان پارلیمنٹ  کماری سشمتا دیو، انوپم کھیر اور دیگر سماجی کارکنوں کے علاوہ ممتاز شخصیتوں نے شرکت کی۔

این سی سی کے ڈائریکٹر جنرل ، لیفٹیننٹ جنرل وششٹ نے سینٹرل مشاورتی کمیٹی کے ممبروں کو این سی سی کی سرگرمیوں کے بارے میں تازہ جانکاری فراہم کرائی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More