26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر دفاع نے محکمہ دفاعی پیداوار سے متعلق کافی ٹیبل بک کا اجرا ء کیا

RM Releases Coffee Table Book on Department of Defence Production
RM Releases Coffee Table Book on Department of Defence Production
Urdu News

 نئی دہلی۔ ؍اکتوبر۔وزیر دفاع محترمہ نرملا سیتا رمن نے آج یہاں‘‘ خود کفالت کی جانب ایک سفر’’ کے عنوان سے محکمہ دفاعی پیداوار(ڈی ڈی پی) سے متعلق ایک کافی ٹیبل بک کا ا جراء کیا۔ یہ محکمہ سے متعلق پہلا ٹیبل بک ہے جس میں ہندوستان کی مسلح افواج کے لئے  خودکفالت کے حصول کے  پیش نظر آزادی کے بعد کے برسوں میں اسلحہ ، گولی بارود اور دفاعی آلات کی تیاری اور ان کی اندرونی تیاری کی تفصیلات درج ہیں۔

اس کتاب میں شائع اپنے پیغام میں محترمہ نرملا سیتا رمن کہتی ہیں کہ‘‘ یہ کافی ٹیبل بک ڈی ڈی پی کی اہم پہل سے متعلق ہے جس میں او ایف پی/ڈی پی ایس یو  پروجیکٹوں کی کامیابی، اس کے آغاز کے مرحلے سے عمل درآمد تک کی مکمل تفصیل مرتب کی گئی ہے’’۔

ان خیالات کا اظہار دفاع کے وزیرمملکت ڈاکٹر سبھاش بھامرے نے اپنے پیغام میں کرتے ہوئے کہا ہے کہ‘‘مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ ڈی ڈی پی‘‘ کافی ٹیبل بک’’ شائع کررہا ہے جس میں او ایف بی/ ڈی پی ایس یو کی شروعات، مختلف اکائیوں کی گونا گوں مصنوعات کی پیداوار، ہندوستان  میں  اور اندرون ملک پیداوار کی کوششوں کے علاوہ کارپوریٹ سماجی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔’’ کتاب کے مواد میں ہندوستان میں ماضی کے اور موجودہ دفاعی آلات کی تیاری کےقابل ذکر کلیکشن کو  شامل کیا گیا ہے۔ قارئین خود کو دنیا کے مناظر اور شاندار تصویروں کے درمیان  پائیں گے جو اہم لمحات کے دوران کھینچے گئے ہیں۔ ان  سے متعلقہ مضامین ہندوستان کے دفاعی ٹیکنالوجی کا دلچسپ خاکہ  پیش کریں گے۔

یہ کتاب حکومت ہند اور اس کے  دور اندیشانہ طریقہ کار کی مثال ہے جو ہندوستان کو میک ان انڈیا پہل کے تحت عالمی مینوفیکچرنگ ہب  بناتا ہے اس میں ہزاروں نامعلوم حقائق کو سنجیدگی سے پیش کیا گیا ہے جنہوں نے ہندوستان کی دفاعی صنعت کو ایک شکل دی ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More