32 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ دو ملکوں کے اپنے دورے کے دوسرے مرحلے میں جنوبی کوریا پہنچ گئے ہیں

Urdu News

نئی دہلی: وزیر دفاع جناب راجناتھ سنگھ جاپان اور جنوبی کوریا کے دو ملکوں کے اپنے دورے کے دوسرے مرحلے میں آج ٹوکیو سے سیول پہنچ گئے ہیں۔

انہوں نے جمہوریہ کوریا کے وزیر اعظم جناب لی ناک یون سے ملاقات کی اوران کے ساتھ ہندوستان اور جمہوریہ کوریا کے درمیان دو طرفہ رشتوں سمیت متعدد امورپر جامع  تبادلہ خیال کیا۔جناب سنگھ نے کہا کہ ہندوستان اور کوریا متعدد مشترکہ مفادات کے حامل فطری شراکت دار ممالک ہیں۔اس دوران انہوں نے زور دے کرکہا کہ کوریا کی ‘نیو ساؤتھرن پالیسی’یعنی جنوب سے متعلق نئی پالیسی اور ہندوستان کی ‘ایکٹ ایسٹ پالیسی’یعنی مشرق نواز پالیسی، دونوں ملکوں کے مابین مستقبل میں اشتراک و تعاون کی توسیع اور خصوصی اسٹریٹیجک شراکت داری کے استحکام کے لئے ایک مضبوط فریم ورک فراہم کریں گے۔اس میٹنگ کے دوران وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے جزیرہ نما کوریا میں امن اور استحکام کےلئے مسلسل کوشش کرنے کے لئے جمہوریہ کوریا کے وزیر اعظم کی تعریف کی۔

گرودیو رابندر ناتھ ٹیگور کا حوالہ دیتے ہوئے، جنہوں نے ایک مرتبہ کہا تھا کہ کوریا ‘مشرق کے لئے روشنی’تھا،جناب راجناتھ سنگھ نے کہا کہ جمہوریہ کوریا اب بھی ‘مشرق کے لئے روشنی’ ہے۔

جمہوریہ کوریا کے اپنے تین روزہ دورے کے دوران جناب راجناتھ سنگھ دیگر پروگراموں میں شرکت کرنے کے علاوہ جنوبی کوریا کے وزیر دفاع جناب  جیون کیونگ-دو کے ساتھ ایک مذاکرات کریں گے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More