36 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

10میجر بندرگاہوں اور 8 نان میجر بندرگاہوں کو تیل بہہ جانے پر کارروائی (او ایس آر) کے آلات کی حصولیابی کے لئے مالی امداد فراہم کرائی ہے: جناب منسکھ منڈاویا

Urdu News

نئی دہلی، جہاز رانی (آزادانہ چارج) اور کیمیکلز اور فرٹیلائزرز کے وزیر مملکت  جناب منسکھ منڈاویا نے  آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے  جواب میں بتایا کہ  حکومت نے تیل بہہ جانے اور  دیگر اس طرح کے  حادثات ، جو  بندرگاہ کے آس پاس کے سمندری اکالوجی کو نقصان پہنچا سکتے ہیں، سے نمٹنے کے لئے ملک کی تمام بندرگاہوں کے لئے ایک معیاری آپریٹننگ طریقہ کار  تیار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت  نے  میجر بندرگاہوں اور   ریاستی سمندری بورڈز  ؍ ریاستی حکومتوں کے تحت تیل کی ہنڈلنگ کرنے والی نان میجر بندرگاہوں کے لئے  تیل سے پیدا ہونے والی آلودگی  سے مقابلہ کرنے اور  آلودگی کے اثرات کو کم کرنے  کے لئے  امداد  فراہم کرانے کے واسطے ایک اسکیم تیار  کی ہے۔ اس اسکیم کے تحت اب تک    10 میجر بندرگاہوں اور 8 نان میجر بندرگاہوں کو این او ایس ڈی سی پی – 2015  کی تجویز کے مطابق  معیار والے  تیل پھیلنے  پر کارروائی  (او ایس آر)  کے آلات  کے حصولیابی کے لئے   مالی امداد فراہم کرائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  نیشنل آئل  اسپل ڈیزاسٹر کنٹن جینسی  پلان ( این او ایس ڈی سی پی)    کے تحت  تیل کے پھیلنے کے دوران  بندرگاہوں سمیت  مختلف  حکام  کے رول  اور ذمہ داریوں کا تعین  کیا  گیا ہے۔ تیل کے پھیلنے کے خطرات کو کم کرنے کے لئے  مختلف متعلقین کے لئے  ان کے حلقہ اختیار  میں  ان کے اختیارات کے استعمال کی مختلف سطحوں کے تعین کے لئے  سالانہ کلینڈر شائع کیا گیا ہے۔ این او ایس ڈی سی پی کے مطابق  بندرگاہوں کو اپنے حلقہ اختیار کے اندر تیل پھیلنے کی  ٹیئر  ایک سطح سے نمٹنے کی صلاحیت حاصل کرنی ہوگی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More