31 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم نے بی ای ایل میں عمدہ اور جدید ترین سہولیات کی بی ای ایل اکیڈمی کا افتتاح کیا

Urdu News

نئی دہلی۔ اگست؛ وزیر دفاع جناب ارون جیٹلی نے ااج نورتن ڈیفینس پی ایس یو کے بنگلور یونٹ بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ میں عمدہ اور جدید ترین ٹیسٹنگ سہولیات – ای ایم سی ٹیسٹ سہولت اور نیئر فیلڈ انٹینا ٹیسٹ رینج کا افتتاح کیا۔ سکریٹری (دفاعی پیداوار) جناب اشوک کمار گپتا ، چیئرمین اور مینیجنگ ڈائریکٹر بی ایل جناب گوتم ایم وی اور بی ای ایل کے دیگر سینئر افسران اس موقع پر موجود تھے۔

عمدہ اور جدید ترین سہولیات کی اکیڈمی کا احاطہ چھ ایکڑ اراضی میں پھیلا ہوا ہے اور اس کی تعمیر پر 47 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے۔ مذکورہ اکیڈمی تربیت سے متعلق صرف بی ای ایل ملازمین کی ضروریات ہی نہیں بلکہ اپنے صارفین اور وینڈروں اور پارٹنروں بالخصوص ایم ایس ایم ای/ایس ایم کی ضروریات پورا کرے گی۔ اس ادارہ کا نیشنل / انٹر نیشنل یونیورسیٹیوں سے الحاق ہوگا اور یہ مرکزی حکومت کے ہنرمندی سے متعلق اقدامات کی ضروریات بھی پورا کرے گا۔ تربیت کے پروگراموں کو تین خاص شعبوں میں تقسیم کیا گیا ہے مثلا معیار، ٹیکنالوجی اور لیڈرشپ، یہ پروگرام آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم، آئی آئی ایس سی، آئی ای ٹی ای، آئی ایس آئی، اے ایس کیو جیسے بڑے اداروں کے ماہرین کی مدد سے  تیار کیا گیا ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More