26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر داخلہ نے اننت ناگ میں جموں و کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کیمپوں کا دورہ کیا

केंद्रीय गृहमंत्री श्री राजनाथ सिंह ने अनन्तनाग में जम्मू-कश्मीर पुलिस लाइन एवं सीआरपीएफ शिविर का दौरा किया
Urdu News

نئی دہلی۔؛ وزیر داخلہ جناب راج ناتھ سنگھ نے اننت ناگ میں جموں و کشمیر پولیس لائن اور سی آر پی ایف کیمپ کا دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل کمار سنگھ اور مرکزی داخلہ سکریٹری جناب راجیو گوبا ان کے ہمراہ تھے۔

جموں وکشمیر دورے کے دوسرے دن جناب راج ناتھ سنگھ نے کل پولیس گشت کے دوران دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہونے والے کانسٹیبل امتیاز احمد کو خراج تحسین پیش کیا۔ یہ واقعہ جموں و کشمیر پولیس لائن میں منعقد ہونے والی آج کی میٹنگ کے مقام سے  کچھ ہی کلومیٹر کے فاصلے پر رونما ہوا تھا۔ اننت ناگ میں ہی پچھلے مہینے اور ایک دہشت گردانہ حملے میں اے ایس آئی عبدالحمید شہید ہو گئے تھے۔

جموں و کشمیر پولیس اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ یہ قربانی عام قربانی نہیں ہے بلکہ غیر معمولی ہے۔ میرے پاس ان کی ہمت اور بہادری کی تعریف کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔ وزیراعظم نے بھی ان کی ہمت کی ستائش کی ہے۔  وزیر داخلہ نے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر ہی نہیں بلکہ پورے ملک کو ہمسایہ ملک کے ذریعے کی جانے والی دہشت گردی کا سامنا کر رہی  سکیورٹی فورس کی بہادری اور ہمت پر  فخر ہے۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ پولیس اور سکیورٹی فورس  جن نامساعد حالات میں کام کر رہی ہیں حکومت ان سے بخوبی واقف ہے اور پولیس اور سکیورٹی فورس اور نیم فوجی دستے کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک ٹراما سینٹر کو منظوری دی گئی ہے اور ریاست میں سبھی پولیس اسٹیشنوں کو بلیٹ پروف گاڑیاں فراہم کی جائیں گی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ایسی بیش قیمتی قربانیوں کے لیے ملک گراں بار ہے اور کوئی بھی رقم ایسی قربانی کی بھرپائی نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کو ہم ایک بار پھر ارض پر جنت بنائیں گے۔ اور کوئی بھی طاقت ہمیں اس مقصد کو حاصل کرنے سے نہیں روک سکتی ہے۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ایک سال کے اندر ان کا یہ ریاست کا پانچواں دورہ ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی کی عہدبستگی کو دوہراتے ہوئے وزیرداخلہ نے یقین دلایا کہ مرکز ریاست کو ہر ممکن امدادبشمول جوانوں کی ہاؤسنگ کے مسائل کے حل کے لیے امداد فراہم کرے گا۔

وزیر داخلہ نے اننت ناگ میں سی آر پی ایف کے 90 بٹالین کیمپ میں ایک سینک سمیلن سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمت کوئی ایسی چیز نہیں ہے جسے بازار سے خریدی جا سکتی ہے، آپ لامحدود ہمت کے ساتھ پیدا ہوئے ہیں۔ سی آر پی ایف اہلکاروں کو مزید سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں مرکز کی طرف سے یقین دہانی کراتے ہوئے جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ حکومت جموں و کشمیر میں سی آر پی ایف اہلکاروں کو ہیلی کاپٹر کی خدمات فراہم کرنے پر غور کر رہی ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ہمارے شہیدوں کے اہل خانہ کو سی اے پی ایف سے کم سے کم ایک کروڑ روپے فراہم کرنے کا ہمارا منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ’’بھارت کے ویر‘‘ پورٹل کا آغاز کیا ہے تاکہ شہیدوں کے اہل خانہ اور ملک کو مدد بہم پہنچائی جا سکے۔  وزیر داخلہ نے جموں و کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کے اہلکاروں سے تبادلۂ خیال بھی کیا۔

اس سے پہلے ریاستی پولیس اہلکاروں کو خطاب کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے ڈی جی پی ڈاکٹر ایس پی وید نے پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ناکافی بنیادی ڈھانچے اور سوشل میڈیا کے ذریعے پولیس اہلکاروں کو غلط ٹھہرانے سے متعلق دشمنوں کے ناپاک ارادوں کے باوجود سکیورٹی اہلکار بہت ہی بہادری اور تندہی کے ساتھ مشکل ترین ذمہ داری نبھا رہی ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More