23 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن نے مالی اور پونجی منڈیوں کے سربراہان کے ساتھ گفت و شنید کی

Urdu News

خزانے اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ سیتا رمن نے آج ممبئی میں مالی اور پونجی منڈیوں کے لیڈروں کے ساتھ بات چیت کی ۔انہوں نے صنعتی رہنماؤں سے سیکٹر کو مزید مستحکم بنانے کے طریقے وضع کرنے کو کہا ۔

اپنے افتتاحی کلمات میں وزیر خزانہ نے یہاں تک کہ وبا کے دور میں مالی منڈیوں کے ذریعہ لچکداری کا مظاہرہ کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

محترمہ سیتارامن نے مارکیٹ شرکاء پر زور دیا کہ وہ کارکردگی اور شفافیت کے لیے کوشش کریں  تاکہ مثبت سرمایہ کاری کے لئے نہایت مؤثرانداز میں وسائل بہم پہنچائے جاسکیں۔

وزیر خزانہ نے اس بات پرزور دیا کہ سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے مالیاتی منڈی میں بھروسہ اور اعتماد  نہایت ضروری ہے۔ محترمہ سیتا رمن نے ادارہ سازی اور مالیاتی بازار کو مضبوط اور سرمایہ کاروں کے لیے دوستانہ بنانے میں مارکیٹ کے شرکاء کے اہم رول کوبھی  اجاگر کیا۔

سرمایہ کاری میں بیداری،کے وائی سی کے ضابطے، میوچل فنڈ تک رسائی، کارپوریٹ بانڈز کی مقبولیت میں اضافہ،مختلف اشیاء کی مدد سے تیار کی جانے والی دیگر اشیاء اورمارکیٹ سسٹم کے  مؤثر کن ہونے سے متعلق مختلف خیالات اور تجاویز پر بھی تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

شرکاء میں اسٹاک ایکسچینجز، کلیئرنگ کارپوریشنز، ڈپازٹریز، میوچل فنڈ انڈسٹری، اسٹاک بروکریج فرمز، مرچنٹ بینکرز اور کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں کے فعال سربراہان شامل تھے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More