25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے مکر سنکرانتی کے موقع پر گوار بیج میں پہلا زرعی اشیا متبادل معاہدے کا افتتاح کیا

Urdu News

نئی دہلی۔ وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کہا ہے کہ ہندوستان کا شمار آج دنیا کی تیز ترین معیشتوں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری آبادی کا بڑا حصہ زراعت پر منحصر ہے اس لئے یہ ضروری ہے کہ مساوی ترقی ہو۔ جناب ارون جیٹلی نے کہا کہ کسانوں نے قربانی کے طویل عرصے سے نمٹنے میں ملک کی کافی مدد کی ہے اور اس طرح ہم کثرت کے موجودہ دور میں داخل ہوئے ہیں۔

وزیر موصوف نے آج نئی دہلی میں گواربیج میں ملک کے پہلے زرعی اشیا متبادل کا افتتاح کرنے کے بعد افتتاحی خطبہ دیتےہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ این سی ڈی ای ایکس زرعی متبادل اہم آلہ کار ہے جس سے 2022 تک کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے سے متعلق وزیراعظم کے وژن کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ آمدنی کے اضافہ میں گوار بیج اہم حصہ ہے لہذا اسے مناسب شے کے طور پر شروع کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیر خزانہ نے اس اقدام کے لئے این سی ڈی ایکس کی ستائش کی۔

وزیر خزانہ نے مزید کہ کہ یہ چھوٹا اقدام معلوم پڑسکتا ہے لیکن زرعی تجارت کے سلسلے میں اہم اقدام ہے اور اس سے کسانوں کو ان کی اشیا کی مناسب قیمت کا حصول یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More