22 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ایم این آر ای نے ہوائی چکی پروجیکٹوں سے متعلق بولی کے لیے رہنما خطوط میں ترمیم کی

Urdu News

گرڈ سے منسلک ہوائی چکی کے پروجیکٹوں سے بجلی خریدنے کے لیے محصول کی

بنیاد پر مقابلہ جاتی بولی کے عمل کے بارے میں نوٹیفکیشن 8 دسمبر 2017 کو جاری کیا گیا تھا۔ بولی کے تجربے کی بنیاد پر اور متعلقہ فریقوں کے ساتھ مشورے کے بعد  ہوائی چکی کے لیے بولیوں کے ان معیاری رہنما خطوط میں مندرجہ ذیل ترامیم کی گئی ہیں۔

  1. ہوائی چکی کے پروجیکٹوں کے لیے زمین کو قبضے میں لینے کے اوقات 7 مہینے میں اضافہ کرکے اس کی کمیشننگ تاریخ 18 مہینے تک کردی گئی ہے۔ اس سے ریاستوں میں جہاں جہاں زمین قبضے میں لینے میں تاخیر ہورہی ہے، ہوائی چکی تیار کرنے والی کمپنیوں کو مدد ملے گی۔
  2. ہوائی چکی پروجیکٹ کے  صلاحیت کو استعمال کرنے والے اعلان شدہ عنصر سی یو ایف پر نظرثانی کے لیے ونڈو میں تین سال کا اضافہ کردیا گیا ہے۔  اعلان شدہ سی یو ایف کو اب اجازت ہے کہ وہ تجارتی کام کاج کی تاریخ کے تین سال کے اندر اندر ایک مرتبہ نظر ثانی کرے، جس کی کہ پہلے صرف ایک سال کی اجازت تھی۔
  3. کم سے کم سی یو ایف  کے برابر توانائی میں قلت پر جرمانہ اب پی پی اے محصول کا 50 فیصد مقرر کردیا گیا ہے۔
  4. ایسی صورت میں جب پروجیکٹ جزوی طور پر شروع کردیا گیا ہو، خریدار پورے پی پی اے محصول پر پیداوار خرید سکتا ہے۔
  5. ہوائی چکی پروجیکٹ کو شروع کرنے کی تاریخ پی پی اے  یا پی ایس اے کے شروع کرنے کی تاریخ سے 18 مہینے بیان کی گئی ہے۔

ان ترامیم کا مقصدنہ صرف زمین قبضے میں لینے اور سی یو ایف سے متعلق سرمایہ کاری کے اندیشوں کو کم کرنا ہے، بلکہ پروجیکٹ جزوی طور پر جلد شروع کرنے کے لیے ترغیبات بھی فراہم کرنا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More