29 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر تجارت کے ہاتھوں چین کے لئے ہندوستانی ادویات کی برآمدات پر جائزہ رپورٹ کا اجراء

Urdu News

نئی دلّی: محکمہ تجارت نے بیجنگ میں واقع ہندوستانی سفات خانے کے وساطت سے چین کے لئے ہندوستانی ادویاتی مصنوعات کے فروغ پر مارکیٹ ایسیس انیشیٹیو اسکیم ( ایم اے آئی ) کے تحت ایک جائزہ رپورٹ کا اجراء کیا ۔ اس جائزہ کا مقصد چین کی مارکیٹ میں ہندوستانی دوا صنعت کے داخلے کے لئے سازگار ماحول اور حکمت عملی تیار کرنا ہے ۔ یہ اجراء تجارت و صنعت کے مرکزی وزیر کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔
یہ مطالعہ صحتی دیکھ بھال مارکیٹ ، ادویاتی مارکیٹ تقسیمی نظام ، پیداوار اورنیلامی کے عمل پر مشتمل ہے ۔اس رپورٹ نے چین کے بازار میں ہندوستان کی جنیرک دواؤں کی رسائی کے لئے سفارشات بھی پیش کی ہیں ۔
چین کا صحت سے متعلق شعبہ 2011 کے 357 بلین امریکی ڈالر سے بڑھ کر 2020 تک ایک ٹریلین امریکی ڈالر کی جانب مسلسل ترقی کر رہا ہے ۔ ادویاتی صنعت سے طبی مصنوعات تک چین دنیا کا پر کشش ترین بازار بن رہا ہے یہ جائزہ آئی ایم ایس ہیلتھ ٹیم اور فارم ایکسل و انڈسٹرء اسٹیک ہولڈرس کے ذریعہ کیا گیا ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More